خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 421 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 421

خطبات طاہر جلد ۶ 421 خطبہ جمعہ ۱۹ جون ۱۹۸۷ء دور دور سے لوگ آنے والے ہیں وہ شاید جلدی گھروں میں واپس جانا چاہیں۔دوسرا اعلان یہ ہے کہ نماز عصر کے معا بعد بعض مرحومین کی نماز جنازہ غائب ہوں گی۔ان میں ایک ہمارے سیٹھ محمد اعظم صاحب مرحوم کی اہلیہ عزیزہ بیگم صاحبہ تھی جن کو ہم بڑی بھابی کہا کرتے تھے۔بہت ہی محبت کرنے والی ، اخلاص کا تعلق رکھنے والی۔میری والدہ کے ساتھ ان کا بہت تعلق تھا اس لئے عملاً تو ہم خالہ کے طور پر ہی سمجھا کرتے تھے لیکن بچپن سے بڑی بھابی کہنے کی عادت تھی۔بڑی حوصلے کی خاتون تھیں، بڑے شدید صدمے برداشت کئے انہوں نے آخری عمر میں اس کے باوجود حیرت انگیز صبر کا مظاہرہ کیا۔تو ان کی وفات کی اطلاع ملی ہے۔اسی طرح ہمارے ایک مبلغ سلسلہ عبدالقدیر صاحب فیاض کی بیگم بڑی لمبی تکلیف دہ بیماری کے بعد وفات پاگئی ہیں امتہ الباسط صاحبہ۔یہ عبد القدیر صاحب فیاض تنزانیہ میں مبلغ سلسلہ ہیں۔اسی طرح ہمارے ایک مشرقی بنگال کے بہت پرانے خاندان جو چوہدری ابوالھاشم خان صاحب کا خاندان ہے اس خاندان میں بھی صدمہ پہنچا ہے۔ابوالقاسم انصر صاحب مرحوم جو نائب امیر صوبائی تھے ان کی بیگم صاحبہ کی وفات کی اطلاع ملی ہے، یہ جنرل امجد ریٹائر ڈ کی والدہ تھیں۔اسی طرح نظام الدین صاحب جو محمد امتیاز خالد صاحب (سابق) مربی سلسلہ قلعہ کالر والا کے والد تھے۔غرضیکہ اور بھی بہت سے لوگوں کی وفات کی اطلاع ملی ہے۔چودہ کی فہرست ہے یہ۔میں نے کہا تھا کہ جمعہ سے پہلے اعلان کر دیا جائے تاکہ لوگوں کے ذہن میں حاضر ہو۔تو ان سب کی انشاء اللہ نماز جنازہ غائب عصر کی نماز کے معابعد پڑھائی جائے گی۔