خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 417
خطبات طاہر جلد ۶ 417 خطبہ جمعہ ۱۹/ جون ۱۹۸۷ء جماعت کے ساتھ وابستہ رہیں گے تو ہم سے بعض بلند تر اخلاقی تو قعات کی جائیں گی اس لئے وہ چور بن گیا ہو جماعت کا۔وہ الگ ہو جائے اور خوشیوں کے شادیانے بجائے جائیں یہ کون سی عقل ہے؟ یہ کون سا دین ہے؟ کہاں پہلے کبھی انبیاء کے زمانے میں ایسے واقعات ہوئے ہیں؟ لیکن یہی ان کا ماحصل ہے۔ساری کوششوں کے بعد اگر چند گنتی کے آدمی انہوں نے پکڑے اور جن کی اشتہار بازیاں کی گئیں وہ ایسے ہی نکلے اور ہر اشتہار میں جھوٹ شامل رہا۔ہر اعلان میں اکثر وہ لوگ تھے جو غیر احمدی ہوئے ہی نہیں ان کے نام زبر دستی داخل کر دیئے گئے ادھر اعلان ہوتا تھا ادھر دوڑے دوڑے وہ ربوہ آتے تھے کہ جھوٹ اندھیر ہے ہم تو خدا کے فضل سے مخلص احمدی ہیں۔ہمیں جو چاہیں کریں ہم تو ہٹ ہی نہیں سکتے احمدیت سے تو یہ ہے سارا تماشا جو وہاں ہو رہا ہے اور جس کے نتیجے میں یہ سمجھتے ہیں کہ احمدیت کو مٹادیں گے۔ان کے بس کی بات کہاں ہے احمدیت مٹانے والی۔ان سے زیادہ طاقتور مذہبی لیڈران کے آبا ؤ اجداد تھے جو ناکیں رگڑتے چلے گئے زمین کے ساتھ لیکن احمدیت کو مٹا نہیں سکے۔ہر مخالفت کے دور کے بعد احمدیت بڑی ہو کر نکلی ہے اللہ کے فضل کے ساتھ۔اس لئے نہیں کہ ہم طاقتور ہیں، اس لئے کہ ہمارا خدا طاقتور ہے، وہ ہماری پشت پر کھڑا ہے۔کوئی دنیا کی طاقت نہیں ہے جو جماعت احمدیہ کو مٹا سکے اور یہ سبق اگر آج نہیں سمجھیں گے تو کل ان کو سمجھنا پڑے گا لیکن ہر دن جو گزررہا ہے، ہر رات جو آ کے چلی جاتی ہے جماعت کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حال چھوڑ جاتی ہے، پہلے سے زیادہ نور عطا کر جاتے ہیں یہ بدلتے ہوئے حالات اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے تقویٰ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جماعت کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے جماعت کی قوت میں جماعت کے رُعب میں ہر پہلو سے جماعت آگے بڑھتی چلی جارہی ہے اور ابھی تو بندھن ہیں یہاں کے اور بہت سے لوگ ملک کے کمزور ہیں۔جہاں بندھن نہیں ہیں یعنی بیرونی دنیا میں وہاں جماعت کی ترقی اس سے بہت ہی زیادہ تیز رفتار ہوگئی ہے خدا کے فضل کے ساتھ۔بہر حال ان لوگوں کا ذکر خیر کبھی کبھی ہوتے رہنا چاہئے اس کے ساتھ ان کو بھی حوصلہ ہوگا یادر ہے گا کہ ساری جماعت دنیا کی ہمیں یاد رکھتی ہے۔سب دنیا کی طرف سے جماعت کی عزت اور وقار کی سر بلندی کا موجب ہے یہ۔اس لئے ہمیں لازماً ان کو ہمیشہ یادرکھنا ہوگا اور محبت کے ساتھ اور