خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 37
خطبات طاہر جلد ۶ الله 37 خطبہ جمعہ ۱۶/جنوری ۱۹۸۷ء سیرت رسول کا مطالعہ اور اس پر عمل کی تلقین نیز لجنہ ہال کے لئے مالی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۶ ارجنوری ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔گزشتہ چند روز سے سارے یورپ میں سردی کی شدید لہر دوڑ رہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے کاروبار بند ہیں۔بچوں کو بھی معمولی سردی اور برف باری کی وجہ سے Sunday اتوار یعنی پیر تک رخصتیں دے دی گئی ہیں۔چونکہ جماعت کا ایک حصہ باہر نماز پڑھا کرتا تھا اور ان کے لئے اب مار کی کا انتظام کیا گیا ہے مگر بہر حال مار کی میں بھی اس وقت سردی کی شدت ہو گی بہر حال یہاں کی نسبت تو لا زما وہاں تکلیف دہ صورت حال ہوگی اس لئے آج انشاء اللہ حتی المقدور مختصر خطبہ دیا جائے گا۔دنیا کے الگ الگ حالات الگ الگ تقاضے ہوتے ہیں۔ربوہ میں گرمی کی شدت کی وجہ سے بعض دفعہ خطبے چھوٹے دینے پڑتے تھے اور یہاں سردی کی شدت کی وجہ سے اور جہاں تک روحانی گرمی کا تعلق ہے اس لحاظ سے بھی موزوں ہے، برمحل بات ہے۔ان علاقوں میں شدید روحانی سردی ہے۔بعض جگہ تو انجماد کی کیفیت ہے بعض جگہ تو سب زیر ٹمپریچر مستقل ہی رہتا ہے تقریباً اور ان علاقوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے روحانی جوش و خروش ہے اور ایک ولولہ ہے طبیعتوں میں۔اگر دین کا عالم اس جوش و خروش سے سہی فائدہ اُٹھائے اور صحیح سمت میں ان دلی جذبات کو اور اس کے ساتھ جو دل کی دھڑکنیں ہیں ان کے رخ کو پھیر دے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت عظیم الشان اور پاک تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔