خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 367 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 367

خطبات طاہر جلد ۶ 367 خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء آپ نظر آتے ہیں تو ان کو غصہ آجاتا ہے۔یہ بد بخت ہوتا کون ہے دن رات مصیبت ڈالی ہوئی ہے مجھے اور پھر وہ گھروں میں بھی جھوٹ بلواتے ہیں، دروازہ کھٹکتا ہے تو بچوں کو تعلیم دے کر بھیجتے ہیں کہ فلاں بد بخت آدمی نظر آجائے تو کہنا یہ ہے ہی نہیں ہمارا باپ۔وہ جو نیک ہے وہ بد بخت ہو جاتا ہے ان کے لئے جو بد بخت ہے وہ گھروں میں چھپنے لگ جاتا ہے اور نیکوں سے نفرت کرنے لگ جاتا ہے۔یہ سارے گندگی کے پہلو ہیں جنہیں لے کے ہم اگلی صدی میں داخل نہیں ہو سکتے اگر داخل ہوں گے تو پھر اگلی صدی سے خیر کی توقع نہیں رکھ سکتے، غیر قو میں ہم سے خیر کی توقع نہیں رکھ سکتیں۔اس لئے اس جہاد میں مصروف ہو جائیں اور اس جہاد میں آپ مصروف ہوں گے تو ایک عجیب کیفیت پیدا ہوگی تضاد کی۔ایک طرف آپ کو غیر مسلم کہنے والے دن بدن اسلامی قدروں سے محروم ہوتے چلے جارہے ہیں ، ایک طرف جن کو غیر مسلم کہا جا رہا ہے وہ دن بدن اسلام کا ایک خالص اور ٹھیٹھ نمونہ بن کے دنیا کے سامنے ابھر رہے ہوں گے۔خدا کس طرح دیکھے گا ان دونوں قسم کے لوگوں کو اور بالآخر دنیا کے ضمیر کے اندر جو خدا نے سچائی پیوستہ کر دی ہے جسے اکھیڑنا بھی چاہیں تو وہ اکھیڑ نہیں سکتے اس سچائی کا کیا فیصلہ ہوگا۔یہ دو باتیں جب اکٹھی ہوں گی تو پھر وہ عظیم انقلاب بر پا ہو جائے گا آپ کی فتح اور غلبہ کا جسے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔پس آج اس جمعہ میں ان باتوں پر عمل کرنے کا فوری وقت تو نہیں ہے کیونکہ جمعہ میں تو آپ بات بھی نہیں کر سکتے خاموش بیٹھے رہیں گے لیکن نیتوں کا وقت ضرور ہے، فیصلوں کا وقت ضرور ہے اور جن تک یہ بات بعد میں بھی پہنچے ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا ان کے لئے بھی جمعۃ الوداع کی برکتوں کا دن بنادے وہ وقت جب وہ یہ بات سن رہے ہوں اور ان کے دل میں بھی خدا اسی قسم کی مضبوط نیکی کی تحریکیں پیدا کر دے اور پھر ان کو تقویت عطا فرمائے۔یہ چار باتیں تھیں جو میں آج آپ سے کہنا چاہتا ہوں۔عہد کریں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جہاں تک خدا آپ کو توفیق عطا فرماتا ہے ان پر عمل کریں گے اور ان پر آگے عمل کروائیں گے اور عمل کروانے کے لئے ایک ڈھن لگا لیں گے جس طرح مسیح کے حواریوں کو ڈھن لگ گئی تھی اس طرح یہ ڈھن لگا لیں اپنے اندر پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کتنی تیزی کے ساتھ جماعت اور بھی زیادہ ترقیوں کی طرف بڑھنے لگے گی۔