خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 362
خطبات طاہر جلد ۶ 362 خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء توڑنے والے بدخلقی کرنے والے، ایک دوسرے کے خلاف زبانیں دراز کرنے والے جنت میں جائیں گے یہ واہمہ ہے اگر جائیں گے تو پہلے ان کی اصلاح فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ ایک لمبے دور سے ان کو گزارے گا، خدا کرے ایسا ہی ہو لیکن بدخلقی اور روحانیت میرے نزدیک اکھٹے نہیں رہ سکتے کیونکہ قرآن اور حدیث کے مطالعے نے مجھے تو یہی سمجھایا ہے کہ اگر سچی روحانیت ہے تو اخلاق کی اصلاح ضروری ہے۔اخلاق اچھے ہیں تو روحانیت کی تمنا رکھنی چاہئے۔تبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسلامی اصول کی فلاسفی میں جو اہم فلسفہ بیان فرمایا ہے اسلام کی اصلاح کا وہ یہی ہے کہ پہلے اسلام انسان بنانا سکھاتا ہے۔اسلام جب انسان بنا دیتا ہے تو پھر اگلے مراتب اور اگلے مراحل کی طرف سفر نصیب ہوتا ہے اس کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔گندے کپڑے پر رنگ نہیں چڑھتا، پہلے اس کو دھونا پڑتا ہے اس کو صاف کرنا پڑتا ہے تب اس پر رنگ چڑھتا ہے۔رمضان شریف اس معاملے میں ہماری بہت مدد کرتا ہے۔بہت سے گند ہمارے بدخلقی کے رمضان کی جو آزمائش ہے اس میں سے گزرتے ہوئے جھڑ نا شروع ہو جاتے ہیں۔اس لئے بہت اچھا وقت ہے اب کہ اخلاق کے اوپر زور دیں اور بد خلقی کی ، بدزبانی کی جو عادتیں ہمارے معاشرے میں پائی جاتیں ہیں اُن کے خلاف ایک جہاد شروع کریں لیکن بدزبانی کے ساتھ نہیں محبت اور پیار اور نرمی کے ساتھ۔جب بھی آپ بے وجہ گھر میں شور دیکھیں کوئی بہن بھائی سے اونچی آواز میں بات کر رہی ہے خواہ مخواہ جبکہ نرمی سے بھی بات ہو سکتی ہے یا ماں آواز بلند کر رہی ہے بے وجہ۔آپ دیکھیں گے کہ بعض دفعہ تو ان آوازوں سے ہی انسان کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔خواہ مخواہ وقت بے وقت چیخوں کی آوازیں ایک دوسرے کے خلاف حملے ایک دوسرے سے چڑ کر بولنا۔ایسے گھروں میں جنت کہاں سے پھر ملے گی؟ جن کو یہاں جنت نہیں ملنی ان کو وہاں جنت کہاں سے ملنی ہے۔وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أعمى ( بنی اسرائیل :۷۳) خدا فرماتا ہے جو اس دنیا میں اندھا ہے اس نے وہاں بھی اندھا ہی اُٹھنا ہے۔اس لئے اپنے گھروں کو جنت بنانا سیکھیں۔اگر آپ وہاں جھوٹ کا قلع قمع کر دیں، اگر پاکیزہ سچائی کی عادت ڈالیں جو ہر مرحلے سے گزر کر زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔اگر آپ اعلیٰ اخلاق پیدا کریں اپنے گھروں میں اور چوتھی چیز یہ کہ لین دین کو درست کریں۔یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا آغاز باہر سے ہوگا گھروں کی بجائے کیونکہ