خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 321 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 321

خطبات طاہر جلد ۶ 321 خطبہ جمعہ ۸ رمئی ۱۹۸۷ء یہ ہے اصل حقیقت جس کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں بعض دفعہ مستشرقین نے اسلام پر بڑے اعتراضات کئے اور کہا کہ یہ کیا اسلام تھا چند دن کی رونقیں دکھا کر رخصت ہو گیا نہ وہ وحدت رہی نہ وہ باہمی تعلق رہا، آپس میں پھٹ گئے ، فتنہ وفساد شروع ہو گئے ،تضادشروع ہو گیا، غیر معمولی طور پر نقائص جواچانک دشمن کو دکھائی دینے لگے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام میں پائیداری نہیں تھی اور مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ برکتیں تھیں جو ساتھ ہی اٹھ گئیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی برکتیں نہ صرف یہ کہ جاری تھیں، جاری رہیں بلکہ قیامت تک جاری رہیں گی اور آنحضرت ﷺ کی زندگی کا یہی مفہوم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر بہت روشنی ڈالی اور مختلف رنگ میں توجہ دلائی کہ ہمار ایک زندہ خدا ہے اور ایک زندہ رسول ہے۔آنحضرت ﷺ جیسے زندہ رسول تھے برکتوں کے معاملے میں آج بھی ویسے ہی زندہ رسول ہیں۔ہاں اگر زندگی کے خواہاں لوگ اس زندگی بخش وجود سے تعلق جوڑیں تو اب بھی ویسی ہی زندگی پا سکتے ہیں اور قیامت تک یہ زندگی اسی طرح جاری رہے گی۔اس لئے کسی بابرکت وجود کے چلے جانے سے جو مایوسی پیدا ہوتی ہے طبیعت میں کہ گویا برکتیں اٹھ گئیں اس کا ایک بہت حد تک برکتیں لینے والوں سے تعلق ہے۔بعض لوگ بعض لوگوں کی صحبت میں اس کے رنگ اختیار کرتے ہیں اس کو خوش کرنے کے لئے ، بعض لوگ بعض لوگوں کی صحبت میں اس کی خوبیوں سے استفادہ کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نہ کریں گے تو اس پر برا اثر پڑے گا، بعض برائیوں سے بچے رہتے ہیں اس خیال سے کہ اس محبوب کے علم میں نہ آجائے اگر اس کے علم میں آ گیا تو ہمارا برا اثر پڑے گا۔یہی وہ چیزیں ہیں جن میں بعض لوگوں کے جانے کے نتیجے میں نقصان ظاہر ہوتا ہے۔ایسے بھی لوگ ہیں جو اچانک بعض برکتوں سے اپنے آپ کو خالی محسوس کرتے ہیں۔بعض لوگوں کا تعلق کسی برکت سے براہ راست مستقل قائم ہو جایا کرتا ہے اور برکت کے مفہوم پر اگر آپ غور کریں تو دراصل برکت نیکی اور اخلاق کریمانہ کا ہی نام ہے اور قرب الہی کا نام ہے۔پس وہ وجود جو صاحب برکت ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ قرب الہی رکھتا ہے اور قرب الہی عطا کرنے کی طاقت رکھتا ہے، وہ صاحب خلق ہے کریمانہ اخلاق پر فائز ہے اور کریمانہ اخلاق ودیعت کرنے کی طاقت رکھتا ہے، وہ بدیوں سے پاک ہے اور لوگوں کو بدیوں سے پاک رکھنے کی طاقت