خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 301
ہو خطبات طاہر جلد ۶ 301 خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۸۷ء میں غرق ہونا پڑتا ہے اور وہی کے ہے جو آپ کو دنیا کے غموں سے نجات بخش سکتی ہے۔پس قرآن کریم نے جب فرمایا وَ الَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ تو ابْتِغَاء وَجْهِ رَبِّهِمْ کہنے سے پہلے صبر کا مضمون بیان فرما کر خود متنبہ کر دیا کہ اللہ کی محبت کا دعویٰ لے کر اٹھے ہو اور خدا کی محبت کے نتیجے میں اپنی ساری زندگی کو ایک نیا رنگ دینے کا فیصلہ کر چکے ہو اس لئے ہم تمہیں متنبہ کرتے ہیں کہ اس کے لئے صبر ضروری ہے۔صبر کے بغیر تم اس مشکل راہ کو حل نہیں کر سکو گے وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً یہ سارا کام آسان ہو جائے گا اگر خدا کی محبت کے نتیجے میں تم شروع کرو گے اور اگر صبر کی صفات سے مزین گے۔اَقَامُوا الصَّلوةَ پھر تم نمازیں بھی قائم کر سکو گے اور کرو گے وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ ایسے لوگ بھی ہیں جو نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور پھر خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں سِرًّا وَ عَلَانِيَةً چھپ چھپ کر بھی اور اعلانیہ بھی وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ اور پھر وہ حسنہ کے ذریعے نیکیوں کے ذریعے اپنی برائیوں کو دور کرنا شروع کر دیتے ہیں۔اوليك لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ یہی وہ لوگ ہیں کہ انجام انہیں کا ٹھیک ہوگا انجام کا روہی لوگ غالب آئیں گے۔یہ جو آخری ٹکڑا ہے آیت کا اس میں بتایا کہ مومن کے جہاد کی کامیابی کا تمام تر راز ان صفات میں ہے جو اس سے پہلے بیان کی گئی ہیں۔صبر کی عادت ، رضائے باری تعالیٰ خدا کی محبت کے نتیجے میں صبر کرنا أَقَامُوا الصَّلوة یعنی عبادتیں ادا کر نا خشک عبادتیں نہیں بلکہ ایسی عبادتیں جو محبت الہی کے نتیجہ میں ہوں اور محبت الہی کا سرور دینے والی ہوں۔اَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ انفاق فی سبیل اللہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنا لیکن رسما نہیں یا دکھاوے کے لئے نہیں بلکہ خدا کی محبت کے نتیجے میں۔یہی وجہ ہے کہ عَلَانِيَةً سے پہلے سرا کا لفظ رکھ دیا۔محبت کے نتیجے میں اگر خرچ کرتا ہے تو دنیا کو پتا لگے یا نہ لگے کسی کے علم میں آئے یا نہ آئے اس کو قطعاً اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ وہ جس کی خاطر خرچ کر رہا ہے اس کے علم میں آنا ضروری ہے۔اس لئے فرمایارَ زَقْنهُم سرا ان کا مخفی خرچ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ابْتِغَاء وَجْهِ رَبِّهِھ انہوں نے ایسا کام کیا تھا خدا کی رضا کی خاطر اس کے منہ کے لئے انہوں نے خدا کی راہ میں خرچ کیا تھا لیکن سرا کافی نہیں ہوا کرتا بسا