خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 294
خطبات طاہر جلد ۶ 294 خطبه جمعه ۲۴ ر ا پریل ۱۹۸۷ء بنتا ہے تو قیامت کے دن نہیں اس دنیا میں بنتا ہے۔اس دنیا میں اس کا حاصل ہونا ایک امر واقعہ ہو جاتا ہے۔اس پہلو سے ہر روزہ دار کو رمضان کے درمیان یہ معلوم ہو جانا چاہئے کہ میرے روزے کے خدا کی خاطر تھے یا نہیں اگر تھے تو اس دوران اسے ضرور خدا کی لقا نصیب ہو جائے گی لقاء سے مراد یہ تو نہیں کہ خدا اپنی تمام شان کے ساتھ اس پر جلوہ گر ہوگا کیونکہ موسیٰ کی لقاء اور تھی اور محمد مصطفیٰ کی لقاء اور تھی۔جب نبیوں کی لقا میں فرق ہے تو عام انسانوں کی لقاء میں بھی فرق ہوگا۔لیکن لقاء اپنی توفیق کے مطابق اپنے ظرف کے مطابق۔کچھ نہ کچھ خدا کے پیار کا جلوہ اس طرح دیکھے گا کہ گویا اسے خدا نصیب ہوا ہے۔اس پہلو سے ہمیں پوری توجہ اور محنت کے ساتھ صرف کوشش ہی نہیں کرنی چاہئے بلکہ دعا کرنی چاہئے کیونکہ خدا اصل میں تو کسی چیز کی بھی جزاء نہیں وہ اپنی رحمت کی جزاء ہے۔اپنے فضل کی جزاء ہے اپنے کرم کی جزاء ہے۔اس سے کوئی سودا ہو ہی نہیں سکتا یہ تو محض اس کے پیار کی باتیں ہیں دلداری کی باتیں ہیں جو وہ کہتا ہے کہ ہاں میں تمہارا سودا ہوں۔اس لئے سب سے زیادہ گہری حقیقت اس بات میں ہے کہ آپ عاجزانہ دعا کریں کہ اے خدا ہم نے جو کچھ بھی کیا ہے ہم جانتے ہیں جو اس کا حال ہے اس لئے تو محض اپنے فضل اور رحمت کے نتیجے میں ہماری جزاء بن جا۔جس طرح ہم اپنی غفلتوں سے غافل رہے ہیں اس دنیا میں تو بھی ہماری چشم پوشی فرما اور باوجود سب کمزوریوں کے ہمیں فضل کا یہ کرشمہ دکھا اپنے رحم کا جلوہ دکھا کہ ہم سمجھیں کہ ہاں اللہ ہمارے روزوں کے بدلے ہمارا ہو گیا۔اس قسم کی عاجزانہ دعائیں کریں، گریہ وزاری کریں، اپنے اعمال یہ بنا نہ رکھیں اللہ کے رحم کی طرف نگاہ رکھیں تو بہت سی کمزوریان بہت سی غفلتوں کی حالتیں جو خود ہماری نظر میں بھی نہیں آتیں اللہ بھی ان سے چشم پوشی فرما سکتا ہے اور فرما دیتا ہے اور اس کے نتیجہ میں کوئی بعید نہیں کہ لکھوکھا احمدیوں کو اسی رمضان المبارک میں اس طرح خدا کی لقاء نصیب ہو کہ پہلے کبھی نصیب نہ ہوئی ہو۔اور یہی سب زندگی کی ترقی کا راز ہے یہی فلاح کی کنجی ہے۔جس کے بعد ایک ہمیشہ کی زندگی اسی دنیا میں انسان کو نصیب ہو جاتی ہے انسان اس عالم فنا میں رہتا ہوا عالم بقا میں داخل ہو جاتا ہے۔رمضان عالم بقا لے کر آپ کے لئے آ رہا ہے۔آب حیات ہے۔اس کا ایک گھونٹ آپ حقیقت میں بھر لیں جس طرح کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے تو ایک ہی گھونٹ آپ کے لئے ہمیشہ کی زندگی کا پیغام لاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔