خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 25 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 25

خطبات طاہر جلد ۶ 25 25 خطبہ جمعہ ۹ جنوری ۱۹۸۷ء مزاج داخل ہو چکا ہے اور ان سے ہم الگ نہیں ہو سکتے جس طرح زمین کے پہیہ کی حرکت پر ہم مجبور ہیں کہ اسی رفتار سے گھومتے رہیں اسی طرح خدا تعالیٰ نے ہر زندگی اور غیر زندہ چیزوں میں بھی کچھ دور مقرر کر دیئے ہیں اور وہ اندرونی طور پر حرکتیں کر رہے ہیں۔اس لئے جب بھی زمین چکر لگا کر ایک مقام پر دوبارہ نکلتی ہے تو وہ زمین نہیں ہوتی جو وہاں سے چلی تھی اور جتنا زیادہ انسان کو ان تبدیلیوں میں دخل ہو اتنا زیادہ انسان اپنے آپ کو ایک ہیجان کی حالت میں پاتا ہے۔جتنا زیادہ یہ تبدیلیاں انسان پر اثر انداز ہوں اتنازیادہ انسان کے اندر ہیجان پیدا ہوتا ہے یا اس کا فقدان ہوتا ہے۔لیکن اس کے سوا ایک اور بھی تبدیلی ہو رہی ہے وہ ہے سال کی تبدیلی یعنی زمین پورے سال میں سورج کے گرد چکر لگا رہی ہے۔اس کے نتیجے میں ایک اور طرح بھی فرق پڑتا چلا جاتا ہے کہ آج ہم اس وقت جس مقام پر کھڑے ہیں اگر ساری زمین کی تمام اندرونی حرکتیں بند ہو جائیں اور ساکت اور منجمد ہو جائیں زمانہ زمین کے لحاظ سے تب بھی چونکہ یہ سورج کے گرد گھوم رہی ہے اس لئے کل اس وقت یہ زمین وہاں نہیں ہوگی جہاں آج اس وقت ہے اور اس کے دن اور رات میں پھر بھی تبدیلی آجائے گی اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ کا مضمون اسی طرح جاری رہے گا کہ اس میں ایک دورانی تبدیلی بھی پیدا ہو رہی ہے۔تو اگر آپ غور کریں تو وقت ایک حرکت کرتی ہوئی چیز کا نام ہے یا حرکت ہی کا نام ہے۔سکون موت ہے اور حرکت وقت ہے اور حرکت ہی دراصل وہ چیز ہے جس سے Excitement پیدا ہوسکتی ہے۔اگر حرکت کا احساس ہو تب یا حرکت میں آپ متحرک ہو جائیں اپنی ذات میں ان معنوں میں کہ تبدیلیوں میں آپ کا حصہ پیدا ہو جائے یا تبدیلیوں سے آپ کا تعلق پیدا ہو جائے۔یہ دو باتیں ہیں جو وقت کے گزرنے کا احساس پیدا کر کے آپ کے اندر لذت پیدا کرتی ہیں۔ان کا جو فقدان ہے اسی کا نام موت ہے، اسی کا نام انجما داور سکوت ہے۔پس جب ہم وقت کو اس نقطہ نگاہ سے دیکھیں تو سیدھی حرکت کرنے والی چیز کوئی نہیں ہے دنیا میں۔Spiral Movement کا نام وقت ہے یعنی زمین اپنے گرد گھومتی ہے اگر یہ کھڑی ہوتی ایک ہی جگہ تو یہ صرف محوری گردش تھی چونکہ اور بھی حرکت کرتی جا رہی اس لئے Spiral Movement ہو گئی ہے اس کی۔جس طرح بیچ میں آپ بیچ کے ساتھ انگلی گھمائیں تو پورا چکر