خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 282 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 282

خطبات طاہر جلد ۶ 282 خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء ابتدائی درویشوں میں سے تھے وہ پاکستان سے آ رہے تھے کہ دل کا حملہ ہوا اور چند دن کے بعد اسی سے ان کی وفات ہوئی۔ ایک جنازہ چوہدری غلام قادر صاحب چیمه چک ۸۴ فتح ضلع بہاولپور کا ہے یہ بھی قادیان کے درویش مظفر اقبال صاحب کے دادا تھے انہوں نے ان کے لئے نماز جنازہ غائب کی درخواست کی ہے۔ ایک پانچواں جنازہ محترمہ سکینہ بیگم صاحبہ اہلیہ اللہ بخش صاحب سکنہ وساوے والا ضلع اوکاڑہ کا ہے۔ یہ ہمارے ایک واقف زندگی اور جامعہ کے پروفیسر مرزا محمد الدین صاحب ناز کی ہمشیرہ تھیں کافی لمبی بیماری ان کو بڑی تکلیف دہ بیماری چلی آرہی تھی ، بڑی صابرہ شاکرہ خاتون تھیں ۔ ان کے لئے بھی مغفرت کی دعا کریں اللہ تعالیٰ رحم کا سلوک فرمائے۔ نماز جمعہ اور عصر کے معا بعد انشاء اللہ یہ نماز جنازہ غائب ہوں گے، حاضر اور غائب۔