خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 231
خطبات طاہر جلد ۶ 231 خطبه جمعه ۳ اپریل ۱۹۸۷ء محبت الہی و محبت رسول کا مضمون نیز عظیم الشان تحریک وقف نو کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۳ را پریل ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :۔قُلْ إِنْ كَانَ أَبَاؤُكُمْ وَابْنَاؤُكُمْ وَإخْوَانُكُم وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَ تُكُمْ وَاَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِّنَ اللهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بِأَمْرِه وَاللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ (التوبہ: ۲۴) پھر فرمایا: گزشتہ خطبہ میں میں نے قرآن کریم کی ایک اور آیت تلاوت کی تھی قُل اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبَكُمُ اللهُ ( آل عمران: ۳۲) اے محمد ﷺ ! تو یہ اعلان کر دے اگر تم واقعی حقیقیہ اللہ سے محبت کرتے ہو یا فی الواقعی خدا ہی سے محبت کرنا چاہتے ہو فَاتَّبِعُونِي يُحببكم الله تو تم میری پیروی کرو یقیناً خدا تم سے محبت کرنے لگے گا۔اس مضمون کے کچھ پہلو میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کئے تھے کچھ آج بیان کروں گا۔اس دوسری آیت کے تابع جو میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔جب اللہ تعالیٰ کی محبت کے دعویٰ کے نتیجے میں