خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 16
خطبات طاہر جلد ۶ 16 خطبہ جمعہ ۲/جنوری ۱۹۸۷ء جس میں ان کو کئی قسم کی سہولتیں مہیا ہوتی ہیں۔بہر حال وقف جدید کی رپورٹ تھی کہ وہ بھی میدان میں کو دے ہیں اور انہوں نے بھی اس دفعہ قحط کے زمانے میں خرچ کیا ہے۔جہاں تک اس بات کی فی ذاتہ نیکی کا تعلق ہے اس میں جماعت احمدیہ کو ان سے کوئی حسد نہیں ہے۔اگر جماعت احمدیہ کی شدید ترین دشمن جماعتیں بھی بنی نوع انسان کی ہمدردی میں کوئی نیک کام کریں تو بڑی اچھی بات ہے اور نیک کام ان کو کرنا چاہئے۔جو ہمیں توفیق نہیں ہے وہ ان کو مل جاتی ہے خدا کے بندوں کے دکھ دور ہونے چاہئے یہی ہمارا مقصد حیات ہے۔لیکن جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ اس ذریعہ سے وہ صداقت کو نقصان پہنچائیں ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو نقصان پہنچائیں اور یہ کوشش کریں کہ لوگوں کے دل احمدیت سے ہٹ جائیں اور وہ پھریا واپس ہندو ہونا شروع ہو جائیں یا کم از کم احمدیت سے ارتداد اختیار کر کے کوئی اور فرقہ قبول کر لیں۔اگر یہ ان کی نیت ہے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اس میں وہ یقیناً ناکام رہیں گے۔پہلے بھی ایسی کوششیں ہو چکی ہیں پہلے بھی وہ ناکام رہے ہیں۔جن لوگوں کو ہم نے لالچ دے کر بنایا ہی نہیں وہ لالچ سے ان کے ہاتھ آنے والے بھی نہیں ہیں۔اگر پیسہ دے کر بنایا ہوتا تو پیسہ ان کو کھینچ کر لے جاتا لیکن ان کو تو ہم نے اس طرح مسلمان بنایا ہے کہ اسلام کی محبت ان کے دل میں پیدا کی ہے۔خدائے واحد و یگانہ کا ایمان اور یقین ان کے دلوں میں پیدا کیا ہے۔ان کے اوپر بھی اس رنگ میں اس آیت کا اطلاق پاتا ہے کہ انتہائی غریب لوگ ہونے کے باوجود ہم نے ان کو چندوں پر آمادہ کیا اور انہوں نے چندوں میں شامل ہونا شروع کر دیا۔میں نے خود بھی اس علاقے کا دورہ کیا اور ان کو میں نے یہ پیغام دیا کہ دیکھو ہم تمہیں انسان بنانے کے لئے آئے ہیں، انسان سے جانور بنانے کے لئے نہیں آئے۔تمہارے اندر بعض خوبیاں پائی جاتی ہیں ہم ان کو تباہ کرنے کے لئے نہیں آئے بلکہ خوبیوں کو مزید چمکانے کے لئے آئے ہیں۔اس لئے روٹی اگر تم نے مانگنی ہے تو بے شک امریکہ سے مانگومگر اخلاق حسنہ ہم تمہیں دیں گے۔خدا کی راہ میں ایثار کے آداب اور طریق ہم تمہیں سکھائیں گے۔اس لئے جماعت احمد یہ تو بجائے تمہیں دینے کے یہ کہنے آئی ہے کہ خدا کی راہ میں تم بھی چندے دینا شروع کرو تم میں بھی اپنے اندر ایک عزت کا احساس پیدا ہو گا۔چنانچہ اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سے نومسلموں