خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 164
خطبات طاہر جلد ۶ 164 خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء اور لعنت ڈالی ہے جھوٹوں پر اس طرح اگر یہ اپنے دعوے میں بچے ہیں تو یہ قسم اٹھالیں اور سارے علماء مل کر یہ حلفیہ بیان پاکستان میں شائع کریں اور باہر دنیا میں اس کا ترجمہ کرا کے شائع کرائیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر یہ یقین رکھتے ہوئے کہ جھوٹوں پر اس کی لعنت پڑتی ہے اور یہ دعا کرتے ہوئے کہ اگر ہم جھوٹے ہیں تو خدا ہم پر لعنت ڈالے ہمیں ذلیل و رسوا کرے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔یہ اعلان کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کا کلمہ فی الحقیقت اور ہے اور جب یہ کلمہ پڑھتی ہے، جب محمد رسول اللہ ﷺ کہتی ہے تو مراد مرزا غلام احمد قادیانی ہوتے ہیں اور ان کی شریعت اور ہے ان کا خدا اور ہے اور نعوذ باللہ من ذالک آنحضرت ﷺ سے افضل سمجھتے ہیں ہرشان میں افضل سمجھتے ہیں۔غرضیکہ جتنی افتراپردازیاں یہ کر رہے ہیں اگر ان میں کبھی بھی غیرت اور ایمان ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو یہ تم پہلے سے کھا چکے ہیں یہ بھی آگے قسم اٹھا جا ئیں اور پھر دیکھیں خدا کی تقدیر کیا ظاہر کرتی ہے۔بددعا تو میں روکتا ہوں کرنے سے مگر یہ لوگ ایسے ظالم ہیں ایسی سفا کی ان کے اندر پائی جاتی ہے ، جھوٹ اور افترا پر ایسی جرات ہے کہ اب کچھ چارہ نہیں رہا کہ سوائے اس کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس چیلنج کو جو اپنے اندر ایک مخفی پینج کا رنگ رکھتا ہے ان کی طرف پھینکوں اور ان سے کہوں کہ تم بھی اگر جرأت رکھتے ہو اور واقعہ تم متقی ہو خدا پر ایمان لاتے ہو تو تم اسی قسم کی جرات دکھاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس شان کے ساتھ اللہ کو گواہ اور حاضر ناظر جان کر عہد کیا ہے اور ایک اعلان کیا ہے تم بھی ایسا اعلان کر دو مقابل کا کہ یہ لوگ جھوٹے اور بدکار اور فاسق اور فاجر اور آنحضرت صلى الله ہ کے گستاخ اور دین اسلام سے بٹے ہوئے اور بہائیوں کی طرح ایک نیا دین بنانے والے ہیں۔یہ ساری باتیں جو الزام لگائے گئے ہیں اس پر اعلان کر دیں پھر دیکھیں خدا کی تقدیر کیا فیصلہ فرماتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔’بالآخر پھر میں عامۃ الناس پر ظاہر کرتا ہوں کہ مجھے اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میں کا فرنہیں۔لا اله الا الله محمد رسول اللہ میرا عقیدہ ہے اور لكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ (الاحزاب: اے ) پر آنحضرت کی نسبت میرا ایمان ہے۔میں اپنے اس ایمان کی صحت پر اس قدر قسمیں کھاتا ہوں جس قدر خدا تعالیٰ کے پاک نام ہیں اور جس قدرقرآن کریم