خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 129
خطبات طاہر جلد ۶ 129 خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء پاکستان کے جرائم کی فہرستیں ۔ ادھر ان کے جرائم کی فہرستیں بڑھ رہی ہیں ادھر ہمارے جرائم کی فہرستیں بڑھ رہی ہیں۔ یہ غیر مسلم امہ کے جرائم ہیں اور وہ مسلمانوں کے جرائم ہیں جو میں نے پہلے بتائے۔ یہ جماعت احمدیہ کے اوپر جو چاہیں کریں جتنا چاہیں زور لگالیں پرانی تاریخیں جو خدا تعالیٰ و جتنا دہرا رہا ہے یہ ضرور دہرائی جائیں گی اور اپنے انجام تک پہنچیں گی اور کوئی نہیں ہے جو ان تاریخوں کا رخ بدل سکے ۔ حضرت بلال کی تاریخ بھی آپ دیکھ لیں پاکستان کی گلیوں میں دہرائی جا رہی ہے کہ نہیں جارہی؟ لیکن آخر وہی لوگ جو بلال پر ظلم کرتے نہیں تھکا کرتے تھے، ان کے کچھ کے پھر دل ایسے پلٹے اور خدا تعالیٰ نے بلال کی شان اس طرح ظاہر فرمائی کہ وہی لوگ بلال کی جوتیوں کی خاک کہلانے میں بھی عزت محسوس کرنے لگے۔ سید نا بلال کہ کہ کر عظیم صحابہ نے ان کی عزت افزائی کی اور فتح مکہ وقع پر آنحضرت ﷺ نے یہ اعلان فرما دیا کہ آج اگر کوئی جان کی پناہ چاہتا ہے تو ایک بلال کا جھنڈا بھی وہ جھنڈا ہے جس کے نیچے جو بھی آئے گا وہ آج میری معافی کا حقدار بن جائے گا ( سیرۃ الحلبیہ جلد ۳ صفحہ: (۹۷) ۔ کتنا عظیم الشان وہ وجود تھا جس نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی خاک سے ثریا سے بلند تر عظمتیں حاصل کر لیں اور آج آپ اس دور میں سے گزر رہے ہیں اور کھلم کھلا قدم بہ قدم بلال کے نقش پا پر آگے بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور ایک بلال کے ہزار ہا بلال پیدا ہور ہے ہیں۔ ایسی برکت ملی ہے بلالی دور کو اور یہ چودہ سو سال کے بعد واقعہ رونما ہوا ہے، کسی انسان کی طاقت میں تھا یہ بھلا کہ خود اپنے زور سے اپنی قوت سے اس تاریخ کو دہرا دیتا ؟ کے صلى الله اصلى الله - عروسه تو جہاں بلال کی قربانیوں کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے وہاں بلال کے انعام کی تاریخ بھی ضرور دہرائی جائے گی۔ آپ ایک لمحہ کے لئے بھی مایوس نہ ہوں ۔ خدا نے یہ ساری عظمتیں اور ساری رفعتیں اور ساری عزتیں آپ کے لئے رکھی ہیں۔ آپ لازما بالآخر غالب آئیں گے اور کوئی نہیں ہے جو اس غلبے کو تبدیل کر سکے اس یقین کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ جہاں تک دشمن کا تعلق ہے تو دشمن کا تو مقدر یہی ہے کہ یہ بولتا رہتا ہے، یہ پیچھے پڑا رہتا ہے۔ آپ ان کی طرف توجہ دیں تب بھی یہ آپ کو گالیاں دیتے رہیں گے ، توجہ نہ دیں تب بھی گالیاں دیتے رہیں گے۔ اس لئے اپنے کام سے کیوں غافل ہوتے ہیں۔ آپ تبلیغ کریں تب بھی آپ پہ جرم لگا ئیں گے تبلیغ نہ کریں تب بھی یہ آپ پر جرم لگائیں گے انہوں نے چھوڑ نا تو آپ کو