خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 128 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 128

خطبات طاہر جلد ۶ 128 خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء غالب نظر آتا ہے۔ وہ اس راز کو نہیں سمجھتے کہ یہ جو جرم ہے جس کا ذکر ہو رہا ہے یہ ان منافقوں کا جرم تھا رت علی اپنے خلاف بولنے والوں ، اپنی صلى الله صلى الله حضرت محمد مصطفی ﷺ کی گستاخی کرتے۔ جو علی ستاخی کرتے تھے اور آنحضرت علی گستاخی کرنے والوں کو معاف کرنے کے لئے ایک غیر معمولی طاقت رکھتے تھے۔ اسی لئے جب منافقوں کے سردار نے جب آپ کے متعلق نہایت ہی نازیبا بلکہ نازیبا کا لفظ ہی اس کے لئے لئے زیبا نہیں ، نہایت ہی ظالمانہ کلمات کہے، انتہائی گستاخانہ، ایسے کے دہرائے نہیں جاتے آج ، اُس کے با وجود آنحضرت ﷺ نے جو ہر قسم کی نفس کی ملونی سے پاک تھے آپ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ میں اس کے لئے استغفار کروں اور کیونکہ اللہ کو اپنے نبی کی غیرت ہوتی ہے اور بے انتہا غیرت ہوتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا کہ محمد اپنی استغناء کی شان جیسی بھی دکھا رہا ہے یہ اس کے اوپر سجتی ہے لیکن مجھ پر یہ سجتا ہے کہ ان ظالموں کو میں معاف نہ کروں ۔ صلى الله علی ۔ پس آنحضرت ﷺ کے خلاف جرم کے مرتکب لوگ تھے جن کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ اگر صلى الله ستر دفعہ بھی تو نے استغفار کی تب بھی میں ان کو معاف نہیں کروں گا اور آنحضرت علی کا حسن سیرت صلى الله دیکھیں کہ اس بات کو سن کر یہ نہیں فرمایا کہ اچھا پھر میں استغفار نہیں کرتا فرمایا اچھا میں ستر سے زیادہ مرتبہ استغفار کروں گا۔ ( بخاری کتاب الجنائز حدیث نمبر : ۱۲۷۷) عجیب شان ہے ہمارے آقا محمد مصطفی کی ۔ ان علماء کو پتہ ہی کچھ نہیں کہ کس کی غلامی کا دم بھر رہے ہیں نعوذبـــالــلــه مــن ذالک یہ خود کس کی طرف منسوب ہو رہے ہیں۔ ان کو پتہ ہوتا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان کیا ہے تو حیا کرتے ان کی طرف منسوب ہونے۔ سے۔ ادھر ریہ عالم تھا یہ شان تھی ادھر یہ حال ہے کہ کلمہ پڑھنا جرم بن گیا ہے، بسم اللہ کہنا جرم بن گیا ہے، اللہ کا نام لینا جرم بن گیا ہے۔ یہ صلى الله ان کے جرائم کی فہرست بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے جو آنکھیں نکالنا، بالجبر زنا کرنا، چھوٹے بچوں کو قتل کر دینا ، اغواء کر لینا ، لوٹنا، ڈاکے مارنا، عورتوں کی سروں کی چادریں اتار دینا ان کی عصمت دری کرنا ، ہر قسم کے گناہ، ہر قسم کے ظلم ، ہر قسم کی سفا کی کی فہرست پاکستان میں دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے اور ادھر احمدیوں کے جرائم کی فہرست بھی بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔ بسم الله کہنے والے، اللہ کا نام لینے والے، لا اله الا الله محمد رسول اللہ پڑھنے والے، خدا تعالیٰ اور محمد مصطفی ﷺ کے عشق کے گیت گانے والے ، عبادتیں کرنے والے۔ یہ جرائم ہیں جو آپ دیکھ لیں صلى الله عروسة ۔