خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 673 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 673

خطبات طاہر جلد ۶ 673 خطبہ جمعہ ۶ ارا کتوبر ۱۹۸۷ء تھے جو بریکار تھے۔جن کو دنیا کی کمائی کے ڈھنگ نہیں آتے تھے اور اس کے نتیجے میں جس طرح درویش کو لے لنگڑے وہاں اکٹھے ہو جایا کرتے ہیں بعض جگہوں پہ جہاں کھانا مفت ملتا ہے اس طرح اصحاب الصفہ بھی آگئے چونکہ نیک تھے اس لئے مسجد میں آ کے بیٹھ گئے بجائے کسی اور یتیم خانے میں جانے کے۔بالکل غلط اور جھوٹا تصور ہے۔وہ صاحب عظمت و وقار لوگ تھے۔ان میں ایسے تھے جو دنیا کمانا جانتے تھے۔اس کے باوجود انہوں نے اپنے آپ کو حضرت اقدس محمدمصطفی ﷺ کے عشق میں آپ کے حضور حاضر کر دیا اور غربت قبول کی تھی کیونکہ جانتے تھے کہ غربت میں ان کو زیادہ پیار ملتا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے۔ابو ہریرہ کے حالات دیکھیں ساری عمر بڑی اچھی ٹھاٹھ کی زندگی گزاری لیکن جب آنحضرت ﷺ پر ایمان لائے تو اس خیال سے کہ اس پیارے رسول کی پیاری باتیں جو میں پہلے زمانوں میں نہیں سن سکا وہ سننے کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ مسجد کے ساتھ بیٹھ جاؤں، مسجد ہی کا ہو رہوں تا کہ جب بھی رسول کریم ﷺ باہر تشریف لائیں میں ساتھ جاسکوں، جب بھی کچھ فرما ئیں میں سن سکوں، چہرہ دیکھ سکوں۔چنانچہ وہ جن کے متعلق آپ جانتے ہیں کہ بعض دفعہ فاقوں سے بیہوش ہو جایا کرتے تھے۔ی تھی ان کی غربت کی وجہ اور غربت کے نتیجے میں آپ نے دوسروں سے زیادہ پیار پایا کیونکہ آنحضرت می فرمایا کرتے تھے کہ مجھے تلاش کرنا ہو تو غریبوں اور مسکینوں میں تلاش کرو۔آپ نے فرمایا کہ قیامت کے دن بھی خدا مجھے غریبوں میں اٹھائے گا، کمزوروں میں اٹھائے گا کیونکہ میں ان سے محبت رکھتا ہوں۔(مستدرک للحاکم۔کتاب الجہاد، حدیث نمبر ۲۵۰۹) قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں وہیں تمہیں اٹھاوں گا جن سے تم پیار کرتے ہو۔چنانچہ آنحضرت ﷺ نے خود ایک موقع پر ایک صحابی سے کہا جس نے کہا کہ یا رسول اللہ سے دعا کریں کہ میں قیامت کے دن میں آپ کے ساتھ اٹھایا جاؤں، آپ کا قرب عطا کیا جاؤں۔آپ نے فرمایا تم میں کیا بات ہے اس نے کہا میں عشق کرتا ہوں آپ سے اور مجھ میں کیا بات ہونی تھی۔میں تو محبت کرتا ہوں آپ نے فرمایا ہاں وہ شخص جو کسی سے محبت کرتا ہے اس کے ساتھ اٹھایا جائیگا۔( بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی حدیث نمبر ۱۳۸۸) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمانا کہ میں غریبوں کے ساتھ اٹھایا جاؤں گا۔غریبوں میں مجھے دیکھنا قیامت کے دن، بتاتا ہے کہ غریبوں سے بڑھ کر آپ ان سے محبت کرتے تھے۔پس غریب بھی آپ کے گرد اکٹھے ہوئے اور امیر