خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 387 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 387

خطبات طاہر جلد ۶ 387 خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۸۷ء یورپ کو اپنی خوبیاں دیں اور ان کی خوبیاں لیں نیز دعا میں وسعت پیدا کریں اور اس کے طریق خطبه جمعه فرموده ۱۲ جون ۱۹۸۷ء بمقام ہالینڈ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔آج ہالینڈ کی تاریخ میں یہ ایک امتیازی دن ہے کہ پہلا یوروپین سالانہ خدام الاحمدیہ کا اجتماع یہاں منعقد کیا جا رہا ہے۔جب میں کہتا ہوں ہالینڈ کی تاریخ میں ایک امتیازی دن ہے تو آج کے نقطہ نگاہ سے اس زمانے کے لحاظ سے یہ ایک حیرت انگیز بات ہے۔یہ کیسا تاریخی دن ہے کہ ہالینڈ کی بھاری اکثریت اس دن کی اہمیت سے کلیہ نا آشنا بلکہ خدام الاحمدیہ کے ساتھ وابستگی کے تصور سے بھی شاید شرم محسوس کرے۔وہ حیرت سے ہمیں دیکھیں گے کہ یہ کیا بات کہہ رہے ہیں کہ آج یہ دن ہالینڈ کی تاریخ میں ایک امتیازی دن ہے۔مگر اسی طرح دنیا میں ہوتا چلا آیا ہے۔وقت کوئی ٹھہری ہوئی چیز نہیں بلکہ ایک جاری سلسلہ ہے اور ایک زمانے کے متعلق تاثرات بھی ہمیشہ ایک سے نہیں رہا کرتے۔قومیں مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے اپنے نظریات ، اپنے رجحانات میں تبدیلی پیدا کرتی چلی جاتی ہیں اور بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ دور کے گزرے ہوئے زمانے میں ایک معمولی ہونے والا واقعہ جسے اس دور کا انسان نہایت ہی تحقیر کی نظر سے دیکھتا ہے بعد کے آنے والے انسان کی نظر میں حیرت انگیز وقعت اختیار کر جاتا ہے۔تاریخ اس واقعہ سے شروع ہوتی ہے اور ہمیشہ ہمیش کے لئے انسانی زندگی میں وہ واقعہ ایک سنگ میل