خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 147 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 147

خطبات طاہر جلد ۶ 147 خطبہ جمعہ ۲۷ فروری ۱۹۸۷ء نے وہ میری بات بیچ کر دکھائی ان کی اولاد میں بعض پہلے سے بھی بڑھ کر خدا کے فضل سے فدائی ہو گئے اور بہت ہی عاشقانہ تعلق جماعت سے قائم تھا، قائم رہا بلکہ بڑھ گیا تو یہ جو ابتلاء میں ثابت قدم رہنے والے لوگ ہوتے ہیں یہ وفادار ہیں یہ زیادہ دعاؤں کے حقدار ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے میں نے ذکر کیا کہ اگر چہ آخر وقت تک اس طرح باقاعدہ خدمت کا موقع تو نہیں ملا لیکن وقف کی روح کو انہوں نے زخمی نہیں ہونے دیا۔پھر ایک ہمارے واقف زندگی مبلغ سلسلہ میر عبدالباسط صاحب کی اہلیہ عزیزہ طاہرہ بشری صاحبہ ایک لمبے عرصہ تک کینسر کی وجہ سے بیمار رہ کر وفات پاگئیں ہیں۔بہت ہی صابرہ خاتون تھیں ہے اور بہت لمبی تکلیف دیکھی ہے لیکن بڑے صبر اور شکر کے ساتھ پھر انہوں نے گزارہ کیا ہے۔واقف زندگی کی بیوی کی حیثیت سے بھی بڑے صبر کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔ان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ دو واقفین زندگی کی ہمشیرہ بھی ہیں ایک ان میں ہمارے مکرم صالح محمد صاحب بیلجیئم مشن کے (سابق) انچارج ہیں اور ایک حافظ برہان محمد صاحب مربی سلسلہ تو دو واقفین زندگی کی بہن اور ایک کی بیگم اور پھر خود بھی وقف کی روح رکھنے والی۔اسی طرح تین اور جنازے ہیں۔مکرمہ زینت بی بی صاحبہ اہلیہ محمد صدیق صاحب۔یہ ہمارے محمد ہارون صاحب جولنڈن میں ہیں ان کی تائی تھیں۔مکرم محمدحمید صاحب ان کے متعلق تفصیل سے میں نہیں جانتا مگر سارہ باسط صاحبہ ڈرگ روڈ کالونی کراچی کے بھائی تھے۔عزیزہ فوزیہ مقبول عمر ڈیڑھ سال یہ مقبول احمد خان صاحب جو تحصیل شکر گڑھ کے امیر ہیں ان کی صاحبزادی ہیں ان کے خاندان پہ بھی اس لحاظ سے بڑا ابتلاء ہے اور بڑا ہی صبر کرنے والے خاندان ہے نو جوان بچے بھی فوت ہوئے اوپر تلے اور بیماری ایسی ہے کوئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر بے بس ہو جاتے ہیں کوئی خون کے اندر ایسی بیماری ہے کہ بعض دفعہ چھوٹی عمر میں اور بعض دفعہ جوان ہنستا کھیلتا بچہ بہت تھوڑا سا عرصہ بیمار رہ کر فوت ہو جاتا ہے۔تو ان کے لئے تو خصوصیت سے جو باقی بچے ہیں ان کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے اللہ اپنے فضل سے ان کو اعجازی شفا بخشے کیونکہ مقبول خان صاحب بہت ہی خلیق اور خدمت گزار اور منکسر مزاج اور بہت اچھے جماعت کے ایک خادم ہیں جن کا