خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 827 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 827

خطبات طاہر جلد۵ 827 خطبه جمعه ۱۲ر دسمبر ۱۹۸۶ء ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں تھا جس نے کامل طور پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی غلامی کا دعوی کیا ہو۔یہ لوگ تو وہ ہیں جن کو تو پتہ ہی نہیں کہ عشق محمد مصطفی ﷺ ہوتا کیا ہے۔ان کے آباؤ اجداد پشت در پشت شمار کرلیں اور ان کی نسلاً بعد نسل پشتیں بھی شمار کر لیں تو سارے مل کر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے عشق میں وہ گیت نہیں گا سکتے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام گا چکے ہیں۔سارے مل کر آج بھی زور لگا لیں وہ پیار وہ عشق وہ سچائی وہ گہرائی پیدا تو کر کے دکھلائیں اپنے کلام میں جو خالصہ سچے عاشق کو نصیب ہوا کرتی ہے۔اس لئے الزام نہ صرف جھوٹا بلکہ اتنا کر یہ افتراء ہے کہ اس کا کوئی دور کا تعلق بھی نہیں ہے جماعت احمدیہ کے ساتھ۔لیکن صاف پتا چلا کہ جب یہ حکومت کا ملاں اوپر آکر کھلم کھلا ٹیلیویژن میں یہ اعلان کر رہا ہے تو کچھ ایسے ارادے ہیں شرارت اور خباثت کے کہ اس تحریک کے دوسرے پہلو کو بھی جلد از جلد اپنے منطقی نقطہ عروج تک پہنچایا جائے۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان دشمنوں کے اپنے ذلیل اور اسلام دشمن ارادوں کو نافذ کرنے میں کس قدر کامیابی ہوگی۔ارادوں میں تو کبھی کامیابی نہیں ہوسکتی۔یہ تو لکھے ہوئے نامراد اور ذلیل ارادے ہیں جن کو خدا کی تقدیر لازم رد کر دے گی اس لئے اس کی تو بحث ہی کوئی نہیں ہے۔ارادوں میں تو نا کام ہوں گے لیکن ان ارادوں کے نتیجہ میں جو سازشیں بنا رہے ہیں ان سازشوں پر عمل کرنے میں کس حد تک ان کو کامیابی حاصل ہوتی ہے یہ آئندہ کے حالات بتائیں گے۔لیکن ایک بات کے متعلق میں ابھی بتا دیتا ہوں کہ اس بات میں وہ ناکام ہو چکے ہیں۔اگر ان کا یہ خیال ہے کہ احمدی خوف کے نتیجہ میں ، ملاں کے ڈر سے اپنے خالصہ للہ دین کو تبدیل کر دیں گے یعنی خدا کے مقابل پر ملاں کا خوف ان کے دل پر زیادہ غالب آجائے گا۔تو یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ یہ لازماً ابھی سے ردشدہ اور نامرادلوگ ہیں۔ناممکن ہے کہ اس ارادے میں ان کو کسی قسم کی بھی کامیابی نصیب ہو۔جو چاہیں فیصلے کریں ، جو چاہیں بدار ادے رکھیں جس طرح چاہیں ان پر عمل درآمد کرائیں جماعت احمدیہ ملاں کے خوف کے سامنے سر جھکا کر اپنی گردن بچانے کے لئے تیار نہیں ہے۔کسی قیمت پر تیار نہیں۔اگر حد سے زیادہ سوچا جائے ، بھیا نک سے بھیانک تصویر سوچی جائے تو یہ بن سکتی ہے کہ پاکستان میں 30 سے 40 لاکھ احمدیوں کا اپنے دین پر قائم رہنے کے نتیجہ میں، خدا تعالیٰ پر ایمان لانے کے