خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 817
خطبات طاہر جلد۵ 817 خطبہ جمعہ ۱۲/ دسمبر ۱۹۸۶ء کرے کہ جماعت احمدیہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تو جماعت احمدیہ کو جو فوقیت حاصل تھی اور جو ایک برتری حاصل ہوگئی تھی ساری دنیا پر، وہ بالکل بر عکس شکل اختیار کر جائے گی اور اسلام دشمن طاقتیں دنیا میں یہ پراپیگنڈا کر سکیں گی کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت یا سب سے طاقتور اسلامی مملکت ہے اور اس مملکت میں جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے۔اس لئے اس جماعت کا اسلام کی نمائندگی کا کوئی حق ہی نہیں ہے۔اس طرح آئے دن جو جماعت احمدیہ کے غیر اسلامی طاقتوں پہ حملے ہیں ان میں غیر معمولی کمزوری واقع ہو جائے گی۔دوسرے ان کی بقا پر حملہ کیا جائے اور عملاً جماعت احمد یہ کے قتل وغارت کی تعلیم دی جائے اور اسلام کے نام پر یہ تعلیم دی جائے اور بالآخر بڑھاتے بڑھاتے نفرتوں کو ایسے مقام تک پہنچا دیا جائے کہ پاکستان میں ہراحمدی کی جان ، مال ،عزت خطرے میں مبتلا ہو جائے۔اور جس طرح ایک طوفان میں کشتی ڈولتی ہے اسی طرح یہ جماعت اپنی بقا کی جد و جہد میں مصروف ہو جائے اسے غیر مذاہب پر اسلام کی نمائندگی میں حملے کرنے کی ہوش ہی نہ رہے اور جب یہ حالات پیدا ہو جائیں اور اشتعال بڑھتے بڑھتے ایک خاص حد تک پہنچ جائے اس وقت جماعت احمدیہ کے قتل عام کا ایک حکم جاری کیا جائے۔یہ وہ آخری منطقی نقطہ عروج ہے جس کا میں نے اشارۃ ذکر کیا تھا۔اس حصے تک پہنچنے سے پہلے ضروری تھا کہ عوام کی نظر میں جماعت احمدیہ کو اسلام سے کھلم کھلا کاٹنے کی جتنی کوششیں ہوسکتی ہے وہ کر لی جائیں تا کہ جب قتل عام کا حکم جاری ہو تو اس سے پہلے سارے پاکستان کے عوام اور دنیا کے عوام کم سے کم اس بات کے قائل ہو چکے ہوں کہ یہ مرتد ہیں نہ صرف یہ کہ غیر مسلم بلکہ مرتد ہیں اور دوسری بات یہ ثابت ہو چکی ہو کہ مرتد کی سزا قتل ہے۔یہ وہ رخ ہے جو آغاز ہی سے ان دشمنوں نے سامنے رکھا پہلے حصہ پر عمل کیا لیکن ناکام رہے۔اس طرح ناکام رہے کہ ساری دنیا میں احمدیت کی اسلام کی خاطر جنگ پہلے سے کئی گناہ زیادہ شدت اختیار کر چکی ہے۔کوئی نسبت ہی نہیں رہی۔جب سے انہوں نے شرارت شروع کی ہے اس وقت سے لے کر اب تک اس تیزی کے ساتھ احمدیت اسلام کے لئے جہاد میں مصروف ہوگئی ہے اور یہ جہاد اتنی وسعت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس جہاد کو ایسی حیرت انگیز کامیابیاں نصیب ہو رہی ہیں کہ ہر گزرے ہوئے دن پر جب نگاہ ڈالتے ہیں تو پہلی سیڑھی کی طرح نیچے دکھائی دیتا ہے اور ترقی کی لامتناہی منازل ہیں جو باہیں کھولے جماعت احمدیہ کو مزید تیزی کے