خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 815
خطبات طاہر جلد ۵ 815 خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء پاکستان میں جماعت کے مخالفانہ حالات کلمہ کے لئے قربانی اور قتل مرتد کی حقیقت ( خطبه جمعه فرموده ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِايَتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا اور پھر فرمایا : ( النساء ۵۷) پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے پاکستان اور اسلام کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی ملی بھگت سے جو سازش رفتہ رفتہ آگے بڑھ رہی ہے اس کے کچھ پہلو عملاً بے نقاب ہو چکے ہیں اور جہاں تک اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی طاقت ہے وہ ان پر عمل درآمد کرنے کی پوری کوشش کرتے چلے جارہے ہیں۔ اب یہ تحریک اور یہ سازش اپنے منطقی نقطہ عروج کی طرف کچھ اور آگے بڑھ رہی ہے۔ اس سازش کے بہت سے پہلو ہیں جن کی تفصیل میں جانے کا یہاں وقت نہیں ۔ کچھ امور کے متعلق کا ۔ میں اس سے پہلے ذکر کر چکا ہوں اور کچھ امور ایسے ہیں جن کا خطبات میں ذکر بے محل ہوگا۔ بہر حال جماعت احمد یہ کو جس حد تک بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہے اور فرماتا چلا جائے گا ہم ہر قیمت پر اپنی طاقت کے آخری قطرے تک ، آخری سانس تک اسلام کے دفاع کے لئے مستعد ر ہیں گے اور ہر