خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 2
خطبات طاہر جلد۵ 2 خطبہ جمعہ ۳ /جنوری ۱۹۸۶ء يَاهْلَ الْكِتُبِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلَى فَتْرَةٍ مِنَ الرُّسُلِ اَنْ تَقُولُوا مَا جَاءَنَا مِنْ بَشِيرٍ وَلَا نَذِيرٍ فَقَدْ جَاءَكُمْ بَشِيرٌ وَ نَذِيرٌ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (الماندره: ۲۰) قُلِ اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( آل عمران: ۲۷) اور پھر فرمایا: یہ قرآن کریم کی مختلف آیات جو مختلف سورتوں سے میں نے اخذ کی ہیں اور آج آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں پیشتر اس کے کہ میں اس غرض کو بیان کروں کہ کیوں میں نے ان آیات کا انتخاب کیا۔میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آج خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نئے سال کا یہ پہلا جمعہ ہے یعنی 1986ء کا یا ہجری شمسی کے لحاظ سے 1365 کا یہ پہلا جمعہ ہے یہ عمومی دستور ہے کہ نئے سال پر مبارکباد بھی دی جاتی ہے اور جہاں تک کسی کے بس میں ہو تحائف بھی پیش کئے جاتے ہیں۔تو اس موقع پر میں اس رسم کو دینی رنگ دیتے ہوئے سب سے پہلے آپ سب کو یعنی تمام جماعت احمدیہ کو محبت بھرا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔اس دعا کے ساتھ کہ یہ سال اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے جماعت احمد یہ ہی کے لئے نہیں تمام بنی نوع انسان کے لئے پہلے سال سے زیادہ بہتر بنائے اور جو مصائب اور مشکلات اور تکالیف کے زمانے گذشتہ سال نے دیکھے تھے وہ اپنے فضل سے اس آئندہ سال میں ٹال دے اور جن مصیبتوں نے گزشتہ سال میں جنم لیا تھا انہیں آگے بڑھنے سے پہلے ہی رد فرمادے اور وہ بے پھل کے مر جائیں اور جن نیکیوں نے گذشتہ سال میں جنم لیا تھا انہیں بھر پور پھل عطا فرمائے اور بکثرت مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔آمین۔اسکے ساتھ ہی ایک اور تحفہ بھی آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ نئے سال کا ایک رحمت کا پھل جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمایا اور وہ جماعت کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وہ یہ ہے کہ جنوبی امریکہ میں پہلی مرتبہ جماعت احمدیہ کو با قاعدہ مشن کے قیام