خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 71 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 71

خطبات طاہر جلد ۵ 71 خطبہ جمعہ ۱۷ جنوری ۱۹۸۶ء والا خزانہ ہوگا۔ آپ کی بھی زندگی بنا جائے گا اور آپ کی نسلوں کی زندگیاں بھی بنا جائے گا۔ دنیا میں بھی آپ کو سعادتیں نصیب فرمائے گا اور آخرت میں بھی آپ کو سعادتیں نصیب فرما۔ گا۔ پس میں دعا کرتا ہوں اور آپ بھی میرے ساتھ دعا کریں کہ اللہ ہماری جماعت پر بحیثیت جماعت بھی اور انفرادی طور پر بھی احمدیوں کے اوپر ذوالاقتدار خدا کے طور پر ظاہر ہو۔ المقتدر خدا کے طور پر ظاہر ہو۔ جس کے پیار اور محبت اور رحمت کے جلوے ہم روز اپنے گھروں میں دیکھیں ۔ اس خدا کے ساتھ بسنے والے ہوں جس کے ہاتھ میں تمام قدرتوں کی چابیاں ہیں، تمام عظمتوں کی کنجیاں ہیں، وہ ذوالا قتدار ہے ایسا نہیں کہ تصورات میں ہی ذوالاقتدار ہے بلکہ عملی دنیا میں بھی وہ اپنے اقتدار کے نشان ظاہر فرماتا ہے۔