خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 749
خطبات طاہر جلد۵ 749 خطبه جمعه ۴ ارنومبر ۱۹۸۶ء ہمیں حاسد کے حسد سے بچانا جب وہ حسد کرے۔اس مضمون پر اس سے پہلے ایک خطبہ میں نے ربوہ میں دیا تھا لیکن یہ مضمون اتنا وسیع ہے اور اتنا اہم ہے کہ وسعت کے لحاظ سے ایک خطبہ میں یا کئی خطبوں میں بھی اس مضمون کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا اور اہمیت کے لحاظ سے بار بار جماعت کو یاد کروانے کی ضرورت ہے۔خصوصیت کے ساتھ اس لئے کہ جس زمانہ سے ہم گزر رہے ہیں اس زمانہ میں سب سے زیادہ نقصان انسان کو حسد نے پہنچایا ہے اور اس زمانہ کے جتنے فتنے ہیں وہ حسد پر مبنی فتنے ہیں تبھی قرآن کریم کی آخری دوسورتوں میں یہی مضمون مختلف پہلوؤں سے بیان ہوا ہے اور یہ بات اہل علم پر روشن ہے جن کو قرآن کریم کا ادنی سا بھی علم ہے وہ بھی جانتے ہیں کہ قرآن کریم کی آخری سورتوں کا آخری زمانہ سے گہرا تعلق ہے۔چونکہ حسد ظاہری طور پر دکھائی نہیں دیتا اور چھپ کر حملہ کرنے والا ہے اس لئے اس کی آخری شکل کو قرآن کریم نے خناس قرار دیا ہے۔خناس ایسے فتنہ گر کو کہتے ہیں، ایسے فساد پھیلانے والے کو کہتے ہیں جو حملہ کر کے اپنی کمین گاہ میں جا کے چھپ جائے۔جو دکھائی نہ دیتا ہو، پتہ نہ لگے کہ وہ کہاں سے حملے کر رہا ہے اور چونکہ شیطان بھی حسد کی پیداوار ہے جیسا کہ قرآن کریم کی ابتدائی آیتوں سے پتہ چلتا ہے کہ خالصہ حسد کی ہی نتیجہ میں شیطانیت کی آگ بھڑ کی ہے۔اس لئے شیطان کے متعلق بھی قرآن کریم یہی بیان کرتا ہے کہ وہ چھپ کر حملہ کرتا ہے تم پر تم اس کو دیکھ نہیں سکتے وہ تمہیں دیکھ رہا ہوتا ہے، تم جانتے نہیں کہ وہ کیسے اور کہاں سے حملہ آور ہوگا۔پس اس پہلو سے شیطانیت کا خلاصہ حسد ہے۔وہ آگ جس سے شیطان کو پیدا کیا گیا اس نے تو اپنی برتری کے طور پر اس آگ کی طرف اشارہ کیا مگر چونکہ در حقیقت وہ حسد کی آگ بن گئی تھی اس لئے وہ دھتکار دیا گیا۔پس ساری شیطانیت کا خلاصہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ حسد ہی ہے۔میں اس سے بہتر تھا اس کو کیوں انعام کا مستحق قرار دیا؟ مجھے کیوں اس کے تابع کر دیا؟ ساری انسانی زندگی کی تاریخ ، انسانی دلچسپیوں کی تاریخ ، انسانی حکومتوں کے اوپر آنے اور نیچے گر جانے کی تاریخ ، انسانی معاشرے کی تاریخ خلاصہ اسی محور کے گرد گھوم رہی ہے۔پس اس لئے ضروری ہے کہ جماعت کو بار بار اس کی طرف متوجہ کیا جائے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس زمانہ میں حسد دنیا کے لحاظ سے بھی ہولناک فتنوں پر منتج ہو چکا ہے۔صرف اس