خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 747
خطبات طاہر جلد ۵ 747 خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء حسد کی آگ کو محبت کی نصیحت سے ختم کریں ( خطبه جمعه فرموده ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: ط أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتٰبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَمَنْ يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذَا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا اتْهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ بِهِ وَمِنْهُمْ مَنْ صَدَّ عَنْهُ وَكَفَى بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا اور پھر فرمایا : ( النساء: ۵۲_۵۶) انسانی اخلاق پر بہت مضر اثرات رکھنے والی جو بیماریاں ہیں ان میں سب سے نمایاں حیثیت حسد کو ہے اور حسد کی بیماری صرف اخلاق کو ہی گھن کی طرح نہیں چاٹ جاتی بلکہ اس کے اثرات بہت ہی وسیع ہیں اور اخلاقی دنیا کے علاوہ اقتصادی دنیا پر بھی اس کے اثرات بہت دور تک مار کرتے چلے جاتے ہیں اور مذہبی دنیا پر بھی اس کے بڑے گہرے اثرات مترتب ہوتے ہیں یہاں