خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 729
خطبات طاہر جلد۵ 729 خطبه جمعه ۳۱ را کتوبر ۱۹۸۶ء لیون (De Lyon) کی ہے جو نہایت سعید فطرت انسان تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو غیر معمولی طور پر حق کو قبول کرنے کی توفیق بخشی۔یہ ہالینڈ کی نیوی میں ریر ایڈمرل تھے جو بہت بڑا مقام ہوتا ہے چونکہ بڑی سعید فطرت رکھتے تھے اس لئے دو سال قبل خدا تعالیٰ نے ان کو غیر معمولی طور پر احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق بخشی۔اس کے بعد جماعت کے اجتماعات اور جمعوں میں شامل ہوتے رہے۔مالی قربانیوں میں بھی آگے بڑھے۔باقاعدہ سنجیدگی کے ساتھ اور پوری وفا کے ساتھ انہوں نے احمدیت کے ساتھ آخری دم تک تعلق قائم رکھا۔تو ان کے متعلق امیر صاحب نے بتایا ہے، بہت ہی خوشی ہوئی میں ان سے مل چکا ہوں۔گزشتہ سال کی بات ہے جب میں یہاں آیا تھا اسوقت یہ بڑا المبا سفر کر کے ٹیکسی کروا کے یہاں پہنچے تھے ملاقات کی خاطر بھی اور جمعہ میں شامل ہونے کے لئے بھی۔بہت شریف النفس انسان تھے اللہ تعالیٰ ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔جب انہوں نے احمدیت قبول کی تو میں نے امیر صاحب سے کہا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہالینڈ میں سعید روحوں پر نظر رکھ رہا ہے اور بھی بہت سی سعید روحیں ہیں جن پر آپ نظر نہیں رکھ رہے۔اس سے پہلے ایک دوست تھے جو کینسر کے مریض تھے ان کو بھی خدا تعالیٰ نے وفات سے چند سال پہلے جماعت میں شامل ہونے کی توفیق بخشی اور پھر غیر معمولی طور پر انہوں نے قربانی میں بھی قدم آگے بڑھایا بہت ہی مخلص اور اللہ تعالیٰ کی یا درکھنے والے انسان تھے۔یہاں بہت سی سعید روحیں ہیں۔اس کا اندازہ مجھے اس سے بھی ہوتا ہے کہ ہالینڈ میں جو احمدی ہوئے ہیں وہ سارے کے سارے سنجیدہ ہیں اور اخلاص اور قربانی کے لحاظ سے ایک بلند مقام رکھتے ہیں۔ایسا آدمی یہاں نہیں آتا جو سرسری طور پر آئے اور بھاگ جائے۔اس لئے یوروپین ممالک میں جس طرح جرمن قوم میں بھی سنجیدگی اور اخلاص پایا جاتا ہے۔ہالینڈ کی قوم میں بھی مذہب کے معاملہ میں غیر معمولی طور پر سنجیدگی اور اخلاص پایا جاتا ہے۔اس لئے ان کی نوجوان نسلوں کو سنبھالیں اور بہت زیادہ توجہ کریں کہ مقامی ہالینڈش احمدیوں کی تعداد ہمیشہ باہر سے آنے والوں سے نمایاں طور پر زیادہ رہنی چاہئے ورنہ وہ Atmosphere جو ہالینڈ کا ہے وہ جماعت میں پیدا نہیں ہونے پائے گا۔امید ہے میں نے جو ضمنا بات کی ہے اس پر بھی جماعت توجہ کرے گی۔جمعہ اور عصر کی نماز میں دونوں جمع ہوں گی نمازوں کے معا بعد انشاء اللہ یہ دونوں نماز ہائے جنازہ پڑھی جائیں گی۔