خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 67
خطبات طاہر جلد۵ 67 خطبہ جمعہ ۱۷ جنوری ۱۹۸۶ء جھوٹا ہوں اور میرا دعویٰ الہام غلط ہے۔یہ کہہ کر میں نے ان کی نبض پر ہاتھ لگایا۔یہ عجیب نمونہ قدرت الہی کا دیکھا کہ ہاتھ لگانے کے ساتھ ایسا بدن سرد پایا کہ تپ کا نام ونشان نہ تھا۔“ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه: ۲۶۵) بہت سے ایسے واقعات اور احادیث بھی میں نے اکٹھی کی تھیں جو میں نے وقت کے لحاظ سے چھوڑ دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے متعلق جتنے میں نے واقعات اکٹھے کئے تھے۔اب نظر ڈالنے سے پتہ چلا ہے کہ ان میں ایک دعا کا رنگ شامل ہو گیا ہے۔اور میں وہ جو فرق کرنا چاہتا تھا وہ دعا اور اقتدار کے نشان میں فرق کرنا چاہتا تھا۔اس لئے اس وقت میں ان واقعات کو چھوڑ رہا ہوں۔لیکن میرے علم میں ہے کہ بکثرت ایسے واقعات حضرت مسیح موعوعلیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی ظہور پذیر ہوئے جن کا تعلق اقتداری نشانوں سے ہے۔مثلاً اس روایت کے متعلق میں ابھی اس کا حوالہ نہیں جانتا مگر یہ روایت بچپن میں ہم اپنے گھر میں سنتے رہے کہ ایک دفعہ جب حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ چھوٹے تھے تو باغ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی انگلی پکڑ کے جا رہے تھے اور ایک درخت پھلدار ایسا تھا کہ جس کو دیکھ کر حضرت مصلح موعودؓ نے خواہش ظاہر کی کہ میں یہ پھل کھانا چاہتا ہوں اور پھل کا موسم بالکل نہیں تھا اور وہ خالی درخت تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا اور واقعہ ایک پھل ظاہری شکل میں ظاہر ہوا اور آپ نے وہ پھل دے دیا حضرت مصلح موعودؓ کو۔(سیرۃ المہدی صفحہ:۵) پھر غیب سے ظاہر میں ایک چیز کا وجود پکڑنا جس کا کوئی بھی سائنسی امکان نظر نہیں آتا اس کا ایک واقعہ وہ چھینٹوں والا واقعہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رویا میں اللہ تعالیٰ کود یکھا کہ کاغذ پر دستخط کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے متمثل ہوکر ایک انسان کی طرح قلم کو ڈبو یا سرخ سیاہی میں اور زیادہ دیکھتے ہوئے اس کو چھڑ کا تاکہ زائد سرخی جو لگی ہوئی تھی وہ نکل جائے اور بقیہ سے دستخط فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ وہ ظاہر میں متمثل ہوگئی اور واقعہ خارج میں رنگ پکڑ گئی۔اور آپ کے جسم پر بھی اس کے چھینٹے پڑے اور مولوی عبداللہ سنوری صاحب جو پاس بیٹھے ہوئے تھے ان پر بھی چند چھینٹے پڑے۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه: ۲۶۷) تو اس کو کہتے ہیں اقتداری نشان یعنی عام قدرت سے ہٹ کر ایک ایسی غیر معمولی بات پیدا ہو جس کے