خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 715 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 715

خطبات طاہر جلد ۵ 715 خطبه جمعه ۲۴ اکتوبر ۱۹۸۶ء یہ جنت آپ کے گھروں کو نصیب نہ ہوئی تو یقیناً دنیا کو آپ سے کسی قسم کی جنت کی امید رکھنا ایک امید باطل کا قصہ ہوگا ، ایک موہوم خیال ہوگا ۔ دنیا پاگل ہو گی اگر آپ سے امن کی توقع رکھے اگر آپ نے ہوگا۔ ہوگی سے کی خود اپنے گھروں کو امن عطا نہیں کیا۔ اس لئے ایک نہایت ہی اہم بات ہے، ایک ایسا نکتہ ہے جسے سمجھ کر اس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں آپ عظیم الشان فتوحات حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اسے نظر انداز کرنے جس جار۔ کے نتیجہ میں جس طرح بارہا آپ نظر انداز کرتے رہے ہیں اور کرتے چلے جا رہے ہیں آپ اسی جگہ ڈھونڈتے پھرتے رہیں گے اور ترقی کی وہ نئی راہیں آپ پر نہیں کھلیں گی جن راہوں پر چلنے کے بعد آپ ایک ایسے مقام پر پہنچ کر دنیا کو دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا آپ کو اپنی فتوحات کے قدموں کے دامن میں بچھی ہوئی دکھائی دے۔ اس لئے دعائیں کریں اور استغفار کریں اور دیانت داری کے ساتھ ان نظریاتی بلند باتوں کو سادہ عام عمل کی دنیا میں اتارنے کی کوشش کریں ۔ جب تک روزمرہ کی زندگی میں یہ باتیں رائج ہوتی دکھائی نہیں دیتیں اس وقت تک اسلام کا یہ دعویٰ کہ وہ دنیا کو امن عطا کر دے گا یہ دعوی سچا ثابت نہیں ہو سکتا۔