خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 66 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 66

خطبات طاہر جلد۵ 66 خطبہ جمعہ ۱۷ جنوری ۱۹۸۶ء منگوایا اور پانی سے ہاتھ دھوئے اور کلی کی اور فرمایا کہ یہ پانی اس کو پلا دو اور کچھ اس کے اوپر چھڑک دو۔دوسرے سال وہ عورت آئی تو اس نے بیان کیا کہ وہ بچہ بالکل اچھا ہو گیا ہے اور بولنے لگا ہے۔(سنن ابن ماجہ، کتاب الطب، باب النشر ه حدیث نمبر : ۳۵۲۳) صحیح بخاری کتاب المغازی میں یہ روایت درج ہے کہ غزوہ خیبر میں جب رسول کریم ﷺے نے علم عطا کرنے کے لئے حضرت علی کو طلب فرمایا تو معلوم ہوا کہ ان کی آنکھوں میں آشوب چشم ہے اور یہ آشوب ایسا سخت تھا کہ حضرت سلمہ بن اکوع ان کا ہاتھ پکڑ کر لائے تھے۔آپ نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعاب دہن مل دیا اور دم کر دیا آنکھیں اسی وقت اچھی ہوگئیں۔ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کبھی ان میں درد تھا ہی نہیں۔( صحیح بخاری کتاب المغاری باب غزوہ خیبر حدیث : ۳۸۸۵) مبادا کوئی دشمن یا اس دور کا جدید طرز فکر رکھنے والا یہ کہتا یہ باتیں پرانے زمانوں کے قصے ہیں ہم نہیں جانتے کہ واقعہ یہ باتیں ہوئیں بھی یا نہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس محمد مصطفی عمل اللہ کے کامل غلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں پر بھی ایسے اقتداری نشان ظاہر فرمائے کہ وہ خدا جو ماضی کا خدا تھاوہ حال کا خدا بھی بن گیا۔اور وعدہ کیا کہ میں تمہارا مستقبل کا بھی خدا ہوں۔اور حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے غلاموں کو یہ یقین دلایا کہ قیامت تک میں تمہارے اندراقتداری نشان جاری رکھوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں بھی بکثرت اقتداری نشان ظاہر ہوئے ایک ایسے ہی نشان کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:۔ایک دفعہ طاعون کے زور کے دنوں میں جب قادیان میں بھی طاعون تھی مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کو سخت بخار ہو گیا اور ان کو ظن غالب ہو گیا کہ یہ طاعون ہے اور انہوں نے مرنے والوں کی طرح وصیت کر دی اور مفتی محمد صادق کو سب کچھ سمجھا دیا اور وہ میرے گھر کے ایک حصہ میں رہتے تھے۔جس گھر کی نسبت خدا تعالیٰ کا الہام ہے انـی احـافـظ كـل مـن فـي الدار۔تب میں ان کی عیادت کے لئے گیا اور ان کو پریشان اور گھبراہٹ میں پاکر میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ کو طاعون ہوگئی ہے تو پھر میں