خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 697 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 697

خطبات طاہر جلد۵ 697 خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۶ء جو خدا نے اختیار کر لیا ہے بندوں کے لئے۔اس کے سوا اب کوئی دین نہیں رہا اور جو بھی اس دین کورد کر دے گا اور کسی غیر دین میں پناہ ڈھونڈنے کی کوشش کرے گا چاہے تو ایسا کر سکتا ہے فَلَنْ تُقْبَلَ مِنْهُ وہ قبول نہیں کیا جائے گا۔اب دیکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ تو ایک دعویٰ ہے ہر مذہب یہ دعویٰ کر سکتا ہے پھر اسلام کی اس پیشگوئی کا فَلَن تُقْبَلَ مِنْهُ ما بہ الامتیاز کیا ہے دوسری اس کی پیشگوئیوں سے۔اس کا ایک اور آخری حصہ یہ ہے کہ وَ هُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ وہ آخرت میں یقینا گھاٹا پانے والا ہوگا۔اگر تو اس سے مراد یہ ہے اس آیت سے کہ آخری زندگی میں دنیا کے بعد جب ہم مر چکے ہوں گے اور ایک نئی زندگی پائیں گے تو اس وقت ہمیں معلوم ہوگا کہ یہ دین جو ہم نے اختیار کیا تھاوہ قبول نہیں ہوارد کرنے کے لائق تھا ، وَ هُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخُسِرِيْنَ کا مطلب یہ ہے کہ بہت بعد میں جب مرنے کے بعد آنکھ کھلے گی تو اس وقت پتہ لگے گا کہ ہم تو گھاٹا کھانے والے تھے۔اگر اس مضمون کو اسی معنی میں محدود کر دیا جائے تو کوئی مابہ الامتیاز اس پیشگوئی کا اسی قسم کی دوسری پیشگوئیوں سے باقی نہیں رہتا۔ایک عیسائی بھی ایسی پیشگوئی کر سکتا ہے ، ایک سکھ بھی ایسی پیشگوئی کر سکتا ہے۔ایک ہندو بھی ، بدھ بھی اور زرتشی بھی سارے یہ کہہ سکتے ہیں کہ مرنے کے بعد جب آنکھ کھلے گی تو اس وقت تمہیں یہ پتہ چلے گا کہ تم گھاٹا پانے والے ہو اس لئے آج دنیا میں اپنی روش تبدیل کر۔اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ مرنے کے بعد آنکھ کھلے گی بھی یا نہیں اور اس بات کی کیا دلیل ہے کہ مرنے کے بعد اگر آنکھ کھلی تو ہم یقینا اس پیشگوئی کو پورا ہوتے ہوئے دیکھیں گے اور واقعی گھاٹا پانے والوں میں سے ہوں گے۔یہ پہلو دوسرا پہلو ہے جس کے متعلق ہمیں جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس آیت ہی میں سے شواہد ڈھونڈ نے چاہئیں۔یہ آیت اپنی ذات میں کیا دلیل رکھتی ہے۔سو وہ دلیل یہ ہے کہ اس آیت کا اطلاق صرف آخری دنیا میں نہیں بلکہ اس دنیا میں بھی ہونا ہے اور انسان اس دنیا میں اس آیت کی سچائی کو دیکھ لے گا اپنی آنکھوں سے، یہ پیشگوئی کی جارہی ہے۔اور فِي الْآخِرَةِ کا ایک معنی یہ ہے کہ بالآخر سارے دینوں کے تجربوں کے بعد انسان ایک ایسے مقام پر پہنچے گا کہ اسے اپنا گھاٹا دکھائی دے دے گا۔اسے اپنے مرنے کی ضرورت نہیں ہے نقصان کو دیکھنے کے لئے۔مرنے