خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 695 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 695

خطبات طاہر جلد ۵ 695 خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۶ء اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ کی پر معارف تشریح احمدی اسلام کے امن کو اپنی سوسائٹی میں راسخ کر دیں ( خطبه جمعه فرموده ۲۴ /اکتوبر ۱۹۸۶ء بمقام ناصر باغ ، فرینکفرٹ ، جرمنی) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ قف (آل عمران: ۲۰) وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ ۚ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخُسِرِينَ اور پھر فرمایا: ( آل عمران : ۸۶) قرآن کریم کی یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے نزدیک سچا اور حقیقی دین اسلام ہی ہے۔پس جو چاہے کسی اور دین کی طرف رغبت کر کے دیکھ لے فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وه دین اس کی طرف سے قبول نہیں کیا جائے گا۔وَ هُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ اور بالآخر آخرت میں وہ یقیناً نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔جیسا کہ قرآن کریم کا اسلوب ہے جو وہ آخرت کے متعلق قرآن کریم پیشگوئیاں فرماتا ہے وہ اس رنگ میں نہیں فرماتا کہ انسان کو ایک موہوم آئندہ دنیا کا وعدہ دے دے اور اس کے لئے کوئی ثبوت مہیا نہ کرے بلکہ قرآن کریم کا اسلوب یہ ہے کہ آخرت سے تعلق رکھنے والی ہر پیشگوئی کا اطلاق ایک رنگ میں اس دنیا میں بھی ہوتا ہے، اس دنیا کے حالات پر بھی ہوتا ہے اور اس دنیا میں اس حصے کو