خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 601
خطبات طاہر جلد۵ 601 خطبه جمعه ۱۲ رستمبر ۱۹۸۶ء نہیں ہے کہ تم آگے نہیں بڑھ سکتے، ہر گز یہ مراد نہیں ہے۔Emphasis اس بات پر ہے، زوراس بات پر ہے کہ تم آگے بڑھ سکتے ہو اور ہمیشہ آگے بڑھ سکتے ہو ایک بھی زندگی کا دن تم پر ایسا نہیں آئے گا آگے بڑھتے ہوئے کہ جہاں تم یہ کہ سکو کہ اب بس کافی ہو گئی۔جہاں تک تمہاری کوششوں کا تعلق ہے چونکہ تم حضرت محمد مصطفی حملے کے قریب جانے کی کوشش کر رہے ہو اس لئے سفر اتنا لمبا ہے کہ تم زندگی میں ختم نہیں کر سکتے مگر آگے ضرور بڑھ سکتے ہو۔اس لئے میں نے یہ کہا تھا کہ آنحضرت ﷺ کے اخلاق کے قریب تر ہوتے رہنے کی کوشش کرنا اس پر جماعت کو زور دینا چاہئے اور جہاں تک مخالفین کے بلند بانگ دعوے ہیں، ان کی گیدڑ بھبھکیاں ہیں، ان کے خوف دلانے کے عزائم ہیں ، یہ ساری چیزیں بے کار اور بے معنی ہیں۔اللہ آپ کا ضامن ہے، اللہ آپ کا محافظ ہے، خدا آپ کا وکیل ہے، خدا آپ کا نصیر ہے۔کھلے کھلے لفظوں میں آپ کو وعدے دے رہا ہے، آپ کو تسلیاں دے رہا ہے، آپ کو گر سکھا رہا ہے کہ کس طرح آپ دنیا میں باقی رہنے والے بنیں گے۔آپ کو کس بات کا خوف ہوسکتا ہے۔اس لئے کامل تو کل کے ساتھ خدا تعالیٰ نے جو رستے سکھائے ہیں آگے بڑھنے کے اور دوام پانے کے اور ہمیشہ کی زندگی پانے کے اور خدا کی تقدیر کا مظہر بننے کے، ان رستوں پر چلیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔آمین۔