خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 583 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 583

خطبات طاہر جلد۵ 583 خطبه جمعه ۲۹/ اگست ۱۹۸۶ء کی دوسری صاحبزادی امتہ الحمید بیگم صاحبہ کراچی میں وفات پاگئی ہیں۔ان کے بیٹے کیپٹن محمود احمد خان صاحب نے درخواست کی ہے کہ ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے۔چنانچہ نماز جمعہ کے معاً بعد انشاء اللہ نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے گی۔حضور نے امام صاحب سے نمازوں کے جمع ہونے کے بارہ میں استفسار کیا کہ لوگ باہر سے آئے ہوئے ہیں انہوں نے جانا ہو گا اور پھر فرمایا : آپ کے مقامی امیر صاحب کا خیال ہے کہ نمازیں جمع کر لی جائیں جمعہ کے ساتھ ہی یعنی عصر کی نماز بھی۔اس میں انتظامی لحاظ سے سہولت رہے گی۔اس لئے جمعہ کے معابعد نہیں بلکہ نماز عصر جو ساتھ جمع ہوگی اس کے معا بعدا نشاء اللہ ان کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔