خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 555 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 555

خطبات طاہر جلد۵ اس کے آخر پر میں رکھ دیا لفظ صلوۃ۔555 خطبه جمعه ۵ ار اگست ۱۹۸۶ء فرمایا استَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة صلوۃ کا معنی بھی جلنا ہے مثلاً امام راغب مفردات میں لکھتے ہیں کہ بعض اہل علم کے نزدیک وہ نماز جسے ہم صلوٰۃ کہتے ہیں یعنی عبادت اس کا اصل صَلَّى يَصْلی صلیا ہے یعنی وہ جلا ، یا آگ میں داخل ہوایا آگ میں بھتارہا۔صلیا آگ میں داخل ہونے ، آگ میں جلنے اور آگ میں بھنتے رہنے کو کہتے ہیں۔تو اس میں بھی ایک جلنے کا مفہوم ہے اور اسی سے عبادت کا مفہوم اس طرح نکلا کہ بعض سابق علماء کے نزدیک صلی کہہ کر گویا آگ سے دفاع کے معنے پیدا کر دئے۔جب صلی کو صلی میں تبدیل کیا جائے تو اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں ایک ان معنوں میں شدت بھی پیدا ہو جائے یعنی باب تفعیل میں آکر معنوں میں شدت بھی آجاتی ہے اور بعض دفعہ پہلے معنی کی نفی پیدا ہو جاتی ہے۔یعنی یہ ان معانی کو دور کر نے والا باب ہے۔تو گزشتہ علماء نے اس کا یہ مطلب لیا ہے کہ صلَّی کا مطلب ہے اس نے آگ کو اپنے سے دور کر دیا یعنی نماز پڑھ کر عبادت کر کے جہنم کی آگ سے بچ گیا یا دنیا میں جلنے کے جو بھی مواقع ہیں ان سے اس نے نجات پائی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اور مفہوم لیا ہے جو بہت ہی زیادہ شاندار اور بہت ہی زیادہ پاکیزہ اور حسین ہے۔آپ فرماتے ہیں اللہ کی محبت کی آگ میں جلنا ہے اور شدت کے ساتھ جلنا ہے۔یعنی جلنے کی نفی نہیں ہے بلکہ جلنے کے مضمون میں شدت پیدا ہوئی ہے اور فرمایا جس کے دل میں خدا کی محبت کی آگ بھڑک اٹھتی ہے ہر دوسری آگ اس پر حرام کر دی جاتی ہے۔محبت الہی کی آگ غالب آجاتی ہے ہر دوسری آگ پر اور اس میں جلنے کے بعد دوسری آگ بے معنی دکھائی دینے لگتی ہے، اس کی کوئی حقیقت ہی باقی نہیں رہتی۔اس آیت میں بعد میں جب صلوٰۃ کا ذکر فرمایا تو یہ بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ نفسیاتی لحاظ سے تم جلو گے تمہیں لازماً جلنا ہے، ایک دکھ میں مبتلا ہو۔ہم یہ نہیں کہتے کہ اس کا ڈھکنا بند کر کے بیٹھ رہو او پر بلکہ یہ کہتے ہیں اس آگ کو محبت الہی کی آگ میں تبدیل کر دو استعینوا جس سے مدد مانگو گے اگر محبت کے ساتھ اس سے مدد مانگو گے تو اس میں اور بھی زیادہ قوت پیدا ہو جائے گی۔اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃ ایک طرف واویلا کی بجائے دعا کا مضمون سکھا کر کہ شدت کے ساتھ پکار کے