خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 49
خطبات طاہر جلد ۵ 49 خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء خوف میں مبتلا کر کے ہلاک کر دینے پر بھی مقتدر ہے اور ہر خوف سے نکال لے جانے پر بھی مقتدر ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا کرو جو ڈرنے والا ہے اللہ تعالیٰ سے اُس سے وہ سلوک نہیں کیا جاتا ہے جو خدا تعالیٰ غل با کی کیا کرتا ہے۔ پھر فرماتے ہیں: مقتدر ذات وہ ہے جو پہلے سے خبر بھی دیتی ہے اور پھر ایسے حالات میں وہ خبر دیتی ہے کہ بظاہر وہ بات ہونی نام بظاہر وہ بات ہونی ناممکن ہے اور یہ خدا تعالیٰ کی زندہ ہستی کا ثبوت ہے فرماتے ہیں۔ ایک دہریہ سے یہ سوال ہے کہ قبل از وقت طاقت اور اقتدار سے بھری ہوئی پیشگوئیاں جو ہم کرتے ہیں یہ کہاں سے ہوتی ہیں؟ اگر کہو یہ کوئی علم ہی ہے تو اس علم کے ذریعے وہ بھی کر سکتا ہے، کر کے دکھائے ورنہ ماننا پڑے گا کہ 66 ایک زبردست طاقت ہے جو الہام کر رہی ہے۔“ ( ملفوظات جلد ۲ صفحہ:۵۹۴) پھر فرماتے ہیں ۔ ”اے بدفطر تو! اپنی فطرتیں دکھلا و لعنتیں بھیجو ٹھٹھے کرو اور صادقوں کا نام کا ذب اور دروغ گور کھو لیکن عنقریب دیکھو گے کہ کیا ہوتا ہے تم ہم پر لعنت کرو تا فرشتے تم پر لعنت کریں۔ میں نے بہت چاہا کہ تمہارے اندر سچائی ڈالوں اور تاریکی سے تمہیں نکالوں اور نور کے فرزند بناؤں لیکن تمہاری بدبختی تم پر غالب آگئی ہے سواب جو چاہو لکھو۔ تم مجھے دیکھ نہیں سکتے جب تک وہ دن نہ آوے کہ جو قادر کریم نے میرے دکھانے کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔ ضرور تھا کہ تمہیں ابتلاء میں ڈالے اور تمہاری آزمائش کرے تا تمہارے جھوٹے دعوے فہم اور فراست اور تقوی اور علم قرآن کے تم پر کھل جائیں ۔“ مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه : ۳۹۹) پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا بار بار جس میں خدا تعالیٰ کی اقتداری جلوہ گری کا ذکر اور وعدہ ملتا ہے۔ کثرت سے ایسے الہام ہیں لیکن اُن میں سے ایک الہام میں آج اُس کا ترجمہ پڑھ کر آپ کو سناتا ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام انـــى مـع الا فـواج اتیک بغتة “ ( تذکرہ صفحہ:۲۴۲) والے الہام کا ترجمہ فرماتے ہیں کہ میں اپنی فوجوں کے ساتھ تیرے