خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 543
خطبات طاہر جلد ۵ 543 خطبه جمعه ۱۸ اگست ۱۹۸۶ء آدمی کو ایک ایک کو ہم خاک میں ملا دیں گے یہ ہمارا ادعا ہے اور یہی ہمیں اسلام سکھاتا ہے۔ اب اپنے جلسہ کی طرف آئیں تو آپ کو یاد ہے اس کی تاثیرات ابھی تک آپ کے دلوں میں رس گھول رہی ہیں ۔ کس طرح اللہ کے ذکر بلند ہوئے ، کس طرح حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کی عظمت کے گیت گائے گئے ، آپ کے پیارا اور محبت کی باتیں ہوئیں کس طرح قرآن اور اسلام کے عشق میں جماعت احمد یہ جو خدمتیں سر انجام دے رہی ہے ان کے ذکر چلے ۔ عجیب بادۂ عرفان تھی جو ان تین دنوں میں بٹتی رہی اور جماعت احمد یہ کے وہ ممبران جو دور دراز سے وہاں شامل ہونے کے لئے آئے ہر ایک نے یہ محسوس کیا کہ اس سے بہتر نہ اس کے پیسے کی قیمت مل سکتی تھی نہ اس کے وقت کی قیمت مل سکتی تھی اور پروگرام یہ بیان ہوئے کہ ہم ساری دنیا کو زندگی بخشنے کے لئے آئے ہیں۔ ساری دنیا کو حیات نو عطا کرنا ہمارے مقاصد میں سے اولین مقصد ہے اور اسی پروگرام کو لے کر ہم دنیا کے کونے کونے میں جائیں گے اور دنیا کے کونے کونے میں مردہ قوموں کو اسلام کے حیات بخش جام پلا پلا کے زندہ کریں گے ۔ یہ ہمارے پروگرام کا خلاصہ تھا ۔ تو جب میں نے موازنہ کرنا شروع کیا تو یہ آیات میرے سامنے ابھر آئیں ۔ یوں معلوم ہوا جیسے آج میرے دل میں جو سوال پیدا ہو رہے تھے ان کا جواب چودہ سو سال پہلے اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو عطا فرمادیا تھا اور اتنا یقینی اور قطعی جواب تھا کہ جسے پڑھ کر کوئی وہم کا شائبہ بھی دل میں باقی نہیں رہتا، کوئی ابہام باقی رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ وَاللهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيحَ اللہ تو زندگی بخش ہے، اللہ کی طرف سے آنے والے تو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم مردوں کو زندہ کریں گے نہ کہ یہ کہ ہم زندوں کو مردہ کر دیں گے۔ ہر محنت ان کی الٹ گئی ہے، ہر ادعا غلط ہو گیا ہے۔ صلى الله کل ہی ہمارے ایک بھائی بتا رہے تھے کہ جب 74ء میں جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دینے کے نتیجہ میں چراغاں کیا گیا تو کراچی کی ایک بہت معزز شخصیت کے پاس علماء کا ایک وفد گیا کہ آپ چراغاں نہیں کر رہے، کیا بات ہے؟ دور نزدیک ہر جگہ چراغاں ہورہا ہے اور آپ کے گھر پہ ہم کوئی چراغاں نہیں دیکھتے ؟ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ تم کس طرح یہ سوال لے کے میرے پاس آئے ہو؟ کیا اس خوشی میں چراغاں کروں کہ ایک کروڑ مسلمان غیر مسلم ہو گئے ہیں ۔ مجھے اپنا ایک مسلمان بنایا ہوا بتا دو تو میں چراغاں کرنے کے لئے تیار ہوں ، کتنے ظالم لوگ ہو تم یہ خوشخبری لے کے