خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 538
خطبات طاہر جلد۵ 538 خطبه جمعه یکم اگست ۱۹۸۶ء نہیں کرتے بلکہ ہر کام میں ممدو معاون ہیں۔پھر میں نے ان کو معاف کیا اور اس تھوڑے عرصے میں جود یکھا ہے خدا کے فضل سے بڑی تیزی سے اخلاص میں ترقی کر رہے تھے اور خدمت کے کاموں پر کمر بستہ رہتے تھے۔ان کا بھی ان کے مبلغ نے لکھا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے وفات ہوگئی ہے۔ان کو بھی نماز جنازہ غائب میں شامل کر لیا جائے۔انشاء اللہ عصر کی نماز کے معا بعد باہر جا کر صف بندی کرلیں اور وہاں ایک حاضر جنازے کیساتھ یہ چار غائب جنازے ہوں گے۔