خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 535 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 535

خطبات طاہر جلد۵ 535 خطبه جمعه یکم اگست ۱۹۸۶ء علیہ الصلوۃ والسلام کے سپرد کیا گیا اور جتنے بھی غلط تصورات اسلام کی طرف منسوب ہوئے ان کو صاف کرنے کا کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپرد کیا گیا۔جتنی کمیاں کر دی گئی تھیں انہیں دوبارہ بحال کرنے کا کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپر د کیا گیا، اور ہر احمدی جانتا ہے کہ اس کے سوا اس کا کام ہی کوئی نہیں ، دعوی ہی اور کوئی نہیں ، زندگی کا مقصد ہی اور کوئی نہیں۔پس آپ جو تکلیف اٹھا رہے ہیں یا آپ کو جو خدشات ہیں وہ خالصہ دین اسلام کی حفاظت کے لئے درپیش ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ تم اگر میرے پیغام کی حفاظت پر مستعد رہے تو میں تمہاری حفاظت کروں گا۔مولویوں نے آکے شور مچایا کہ ہم تعاقب کرنے آئے ہیں ان لوگوں کا جہاں جہاں جائیں گے تعاقب کریں گے۔تم جتنا چاہو تعا قب کر لو۔ہمیں تو چودہ سوسال پہلے خدا تعالیٰ نے یہ خبر دے دی تھی اور فرمایا تھا کہ تمہارا تعاقب کرنے والے تمہارے پیچھے دوڑیں گے ہم تمہیں بتاتے ہیں لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ تمہارے آگے بھی خدا کے حفاظت کر نیوالے دوڑ رہے ہوں گے، تمہارے پیچھے بھی خدا کے حفاظت کرنے والے دوڑ رہے ہوں گے۔کون ہے تمہارا تعاقب کر کے تمہیں نقصان پہنچا سکے۔پس شرط یہ ہے اس عہد کے ساتھ لوٹنے والے واپس لوٹیں کہ جس عظیم امانت کی حفاظت کا عہد لے کر وہ ڈٹے ہوئے ہیں خدا کی راہ میں اور فیصلہ کر چکے ہیں کہ موت قبول کر لیں گے لیکن ایک انچ بھی اس کی حفاظت کے کام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اس عہد پر قائم رہیں اسی میں ان کی حفاظت ہے۔اگر آپ خدا کے دین کی حفاظت پر مستعد ہیں اور وفادار ٹھہریں تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے لازماً آپ کے آگے اور پیچھے آپ کی حفاظت کریں گے اور جماعت احمدیہ کوکسی قیمت پر نہیں مٹنے دیں گے بلکہ ان تمام نعمتوں سے جماعت احمد یہ متمتع فرمائی جائے گی جو نعمتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے غلاموں کو عطا ہوئی تھیں اور خدا فرماتا ہے ان میں سے کوئی نعمت بھی میں واپس نہیں لوں گا۔اس خطاب کے بعد میں عمومی دعا کی تحریک کر کے اب اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں کیونکہ بہت سے دوست ہمارے باہر سے تشریف لائے ہوئے ہیں جو صرف خطبہ کی خاطر یہاں ٹھہرے ان کے جانے کے مختلف پروگرام ہیں اور ہو سکتا ہے بعضوں کے فلائیٹس کا وقت بھی قریب آرہا ہو، کسی نے انگلستان ہی دور کی جگہ جانا ہے لیکن چونکہ آئے ہوئے تھے اس لئے جمعہ یہاں پڑھنے کی خاطر ٹھہر