خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 520
خطبات طاہر جلد۵ 520 خطبہ جمعہ ۱۸؍ جولائی ۱۹۸۶ء بھی بتا تا ہوں کہ یہ محبت زندگی کی ضامن ہے۔یہ محبت رکھنے والوں کو بھی تم دنیا میں ناکام ونامراد نہیں کرسکو گے۔تمہاری ہر کوشش خائب و خاسر رہے گی۔تمہارا ہر ذلیل الزام تمہارے منہ پر لوٹا یا جائے گا اور محبت محمدمصطفی ﷺ زندہ رہنے کے لئے بنائی گئی ہے اور زندہ رکھنے کے لئے بنائی گئی ہے۔اس سے جو زندگی ہم حاصل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے کوئی تمہاری طاقت نہیں، کوئی تمہاری استطاعت نہیں ہے کہ اس زندگی کے دل پر پنجہ مارسکو۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: دو درخواستیں آئی ہیں نماز جنازہ غائب پڑھانے کے لئے۔ایک مکرم ماسٹر غلام رسول صاحب مبشر مرحوم کے لئے ان کے بیٹے ماسٹر دل محمد صاحب نے درخواست کی ہے یہ چک E-B/363 ضلع وہاڑی کے مخلص دوست تھے۔اور ایک مکرمہ آمنہ بی بی صاحبہ کے لئے مکرم مبارک احمد صاحب ساہی جو ہمارے سیکیورٹی کے افسر ہیں ان کی پھوپھی تھیں ، ان کے متعلق مبارک احمد ساہی صاحب نے درخواست کی ہے۔آج چونکہ نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع ہوگی اس لئے نماز عصر کے معاً بعد انشاء اللہ نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔