خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 491
خطبات طاہر جلد۵ 491 خطبہ جمعہ ا ار جولائی ۱۹۸۶ء کسی قیمت پر بھی کلمہ سے تعلق توڑنے پر آمادہ نہیں ہور ہے۔کوئی دنیا کی طاقت ان کو اس سے باز نہیں رکھ سکتی۔ابھی کوئٹہ میں ایک مقدمہ چل رہا تھا چار احمد یوں پر کہ انہوں نے کلمہ طیبہ سینہ سے لگایا ہوا تھا اور پاکستان میں چونکہ یہ ایک نہایت ہی بھیانک اور شدید جرم ہے اس لئے بڑے زور کے ساتھ اور بڑی قوت کے ساتھ ہمارے مخالفین اس مقدمہ کی پیروی کر رہے تھے۔بڑے بڑے علما دور دور سے آتے تھے ہر دفعہ حاضری دینے کے لئے اور عدالت کو مرعوب کرنے کے لئے کہ اتنے بڑے جرم کی اگر تم نے سزا نہ دی تو پھر ہم دیکھیں گے کہ ہم تمہارے خلاف کیا مہم چلاتے ہیں۔بہر حال کل ہی اس مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا ہے تو تین احمدیوں کو ایک ایک سال قید با مشقت اور ایک ایک ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا اور ایک احمدی کو چھ ماہ کی قید با مشقت اور دس ہزار یا اس کے لگ بھگ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ان میں سے ایک نے سزا سنتے ہی بڑے زور کے ساتھ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدَارَّسُوْلُ اللہ اور وہیں عدالت نے اس جرم کے نتیجہ میں کہ تم پھر بھی کلمہ پڑھنے سے باز نہیں آرہے چھ مہینہ اس کی سزا میں اضافہ کر دیا۔یہ وہ تاریخ دہرائی جارہی ہے جو کھلے لفظوں میں صاف صاف بتا رہی ہے کہ مومنوں کے اطوار کیا ہیں اور کافروں کے اطوار کیا ہیں اور قرآن کریم ہمیں یہ بتا رہا ہے کہ جب بھی کفر کے اطوار اس طرح ظاہر ہوں گے تو اللہ تعالیٰ کی تقدیر بھی اسی طرح ظاہر ہوگی جیسے ہمیشہ ظاہر ہوتی چلی آرہی ہے اور آج تمہارے متعلق جو سمجھا جا رہا ہے کہ تمہارا کوئی مولیٰ نہیں ، ہم تمہیں یقین دلاتے ہیں کہ اللہ تمہارا مولیٰ ہے اور وہ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ دنیا والے سارے ان کے مولیٰ ہیں تم دیکھو گے کہ کوئی مولیٰ ان کا ساتھ دینے والا باقی نہیں رہے گا۔ایک ہی مولی باقی رہے گا جو خدا ہے۔اس کے سوا اور کوئی مولیٰ نہیں جو ایسے موقعوں پر کام آسکے۔ذلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوْاوَ انَّ الْكَفِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ دراصل لا إله إلا اللہ ہی کی تشریح ہے۔جب کہا جاتا ہے اللہ مولیٰ ہے تو غیر اللہ کی کلی نفی بھی ضروری ہے ساتھ۔اگر اللہ مسلمانوں کا مولیٰ ہے اور مسلمانوں ہی کا مولیٰ ہے تو لا إِلهَ إِلَّا الله نے ہمیں یہ تعلیم دی کہ اس کے سوا پھر تمہیں کوئی نظر ہی نہیں آنا چاہئے۔سب کچھ تو تم نے لے لیا کیونکہ اللہ کے سوا ہے