خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 489 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 489

خطبات طاہر جلد۵ 489 خطبہ جمعہ ا ار جولائی ۱۹۸۶ء اقدس محمد مصطفی ﷺ کے دشمنوں کو نصیب تھے۔اس سے پہلے فرعون کے وقت حضرت موسی کی کہانی کا مطالعہ کریں کہ کس طرح حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون یہ دونوں اکیلے بغیر کسی مددگار کے رہ گئے اور آپ کے مخالفین کو حکومت کی مدد حاصل تھی۔بہت بڑا ایک غالب اور طاقتور اور جابر بادشاہ آپ کی مخالفت کی پشت پناہی کر رہا تھا۔تو ایسے موقع پر اس آیت کا یہ حصہ کیسے چسپاں ہوگا کہ وَاَنَّ الْكَفِرِيْنَ لَا مَوْلى لَهُمْ کہ کافروں کا کوئی مولیٰ تم نہیں دیکھو گے۔اس کا سوائے اس کے اور کوئی معنی نہیں کہ یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی کا رنگ رکھتی ہے یعنی یہ آیت اور اس کا خصوصیت کے ساتھ یہ حصہ عظیم الشان پیشگوئی کا رنگ رکھتے ہیں اور بتایا یہ گیا ہے کہ وہ لوگ جو تم ان کے مددگار دیکھ رہے ہو یا ماضی میں تم نے ان کے مددگاروں کو دیکھا ، انجام کار چونکہ وہ خدا سے ٹکر لینے والے ہوں گے اس لئے اس طرح وہ ہواؤں میں بکھر جائیں گے جیسے ان کا وجود ہی کوئی نہیں تھا اور جب وقت آئے گا تو اس وقت حقیقت میں انبیاء کے دشمنوں کا کوئی بھی مددگار نہیں پاؤ گے۔پس نقشہ اس آیت نے یہ کھینچا کہ ایک وقت ایسا ہے جبکہ بظاہر بکثرت انبیاء کے دشمنوں کو مددگار نصیب ہیں اور خدا کے انبیاء کے پاس اللہ کے نام کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہا اور پھر ایک ایسا وقت بھی آنے والا ہے کہ جب اللہ ہی کا نام ہر جگہ غالب آنے والا ہے اور وہ دشمن جو بکثرت نظر آتے تھے ایک دوسرے کے مددگار ان کا کوئی وجود بھی تم باقی نہیں دیکھو گے، کوئی حیثیت نہیں پاؤ گے۔انجام کاران کی ساری کوششیں بے کا رثابت ہوں گی گویا کہ دشمن نبوت کا کوئی بھی مددگار باقی نہیں رہا۔یہ جو کہانی ہے اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ہر باردہرائی جاتی ہے اور آنحضرت علی کے زمانہ کے لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ وہی خدا جس کی تقدیر ہر دفعہ اسی طرح ظاہر ہوتی ہے وہ چونکہ زندہ خدا ہے اس کی تقدیر اس دفعہ بھی اسی طرح ظاہر ہوگی۔اگر تمہارے اطوار اور تمہارے کردار صداقت کے دشمنوں کے اطوار اور صداقت کے دشمنوں کے کردار بن کر ظاہر ہوئے تو خدا کی وہ تقدیر جو پہلے ان حالات میں ظاہر ہوتی رہی ہے اس دفعہ بھی اسی طرح ظاہر ہوگی اور تمہیں نیست و نابود کر دے گی۔حق کے مقابل پر تم اپنے آپ کو بالکل بے اختیار اور نہتے پاؤ گے اور وہ طاقتیں جن کا تمہیں زعم ہے جب وقت آئے گا تو تمہیں یہ محسوس ہوگا کہ تمہارا کوئی بھی مولیٰ نہیں تھا، نہ کوئی مولیٰ ہے، کوئی تمہاری مدد نہیں کر سکے گا۔