خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 464 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 464

خطبات طاہر جلد۵ 464 خطبہ جمعہ ۲۷ / جون ۱۹۸۶ء پہلے بھیجیں تا کہ انتظام میں ان کو مناسب جگہوں پر مقرر کر دیا جائے اور با قاعدہ نظام کا حصہ بن کر پھر وہ کام کریں۔اس سلسلہ میں جو پاکستان سے آنے والے دوست ہیں جو محنتی ہیں اور مزدوری کا کام بھی کر سکتے ہیں وہ اگر جلدی سے جلدی یہاں پہنچ سکیں تو بہتر ہے تا کہ دو ہفتے ، اڑہائی ہفتے دس دن جتنا بھی ان کو توفیق ملے اسلام آباد کی ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔اسی طرح روٹی لگانے والے بھی اور لنگر کا کام کرنے والے محنت کرنے والے بھی جو اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں اور وقت سے پہلے ذرا جلسے سے پہلے تشریف لا سکتے ہوں تو بڑی یہ ان کی مقبول خدمت ہوگی۔اپنی نقدی اور قیمتی سامان وغیرہ کی حفاظت کا خیال رکھیں۔انگلستان میں اب وہ معیار اخلاقی نہیں رہا جو پہلے کسی زمانے میں ہوتا تھا۔چوریاں تو اس وقت بھی ہوتی تھیں لیکن اب تو حد سے بڑھ گئی ہیں اور رستہ چلتے اچکنے والے اچک لیتے ہیں چیزوں کو۔عورتیں ہوں یا مرد ہوں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اس لحاظ سے تو بہت ہی حفاظت سے اپنی چیزوں کو رکھیں۔خصوصاً کاغذات پاسپورٹس وغیرہ ان کی حفاظت کریں اپنے اندر کی جیبوں میں رکھیں یا اس طرح ہاتھ میں پکڑیں کہ کوئی اچانک جھپٹا مار کے چھین کے نہ لے جائے آپ سے۔یہاں پچھلی دفعہ اس قسم کا ایک واقعہ ہوا اس طرح ہمارے ایک بزرگ دوست جارہے تھے۔ایک کار کی اس میں سے حملہ آوروں نے باہر نکل کر ایک دم حملہ کیا اور ان کے شور مچانے کی آواز آئی لیکن معاملہ نکل چکا تھا ہاتھ سے۔ان کا بیگ لے کر بھاگ گئے۔اس میں ان کے روپے، ان کا پاسپورٹ ، ان کے سارے قیمتی کا غذات سب چیزیں شامل تھیں۔اور ایک چیز احمدیوں کو نصیب ہے جو دوسروں کو نصیب نہیں ہے وہ ان کے کام آگئی اللہ کے فضل سے۔وہ سیدھا بجائے پولیس کے پاس جانے وہ دفتر پرائیویٹ سیکرٹری پہنچے اور دعا کے لئے کہا اور جماعت میں پہنچے اور کہا کہ میرے لئے اعلان کر دود عا کا۔اب یہ جو پولیس رپورٹنگ ہے یہ بھی ایک احمدی کی شان ہے اور دنیا میں کسی کو نصیب نہیں۔پہلا خیال ہی دل میں یہی آتا ہے کہ دعا کروانی چاہئے اللہ مدد کرے گا اور اس کے نتیجے میں ایک معجزہ بھی ایسا ہوا کہ دوسرے لوگوں کے نصیب میں دیکھا نہیں گیا ایسا معجزہ۔دوسرے دن پولیس کا فون آیا کہ ایک بیگ ملا ہے۔ایک پاکستانی کا ہے۔اس میں پاسپورٹ بھی ہے اس میں یہ یہ چیزیں ہیں اور چونکہ وہ ایشین ہے پاکستانی ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں