خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 459
خطبات طاہر جلد۵ 459 خطبہ جمعہ ۲۷ / جون ۱۹۸۶ء اس لئے اس سال خصوصیت کے ساتھ آپ کو میں متنبہ کرتا ہوں کہ اگر آپ نے پہلے مناسب انتظام نہ کیا یا مقامی جماعت کی خدمات سے جو بڑے خلوص سے وہ پیش کر رہی ہیں استفادہ نہ کیا تو پھر ہر قتم کی تکلیف کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو کر آئیں۔ایک انتظام اجتماعی خیموں کا انتظام ہے وہ غالباً دو ہزار مہمانوں یا کم وبیش اس سے کچھ زیادہ یا کم کا انتظام اسلام آباد میں انشاء اللہ تعالیٰ ہو جائے گا۔اس کے لئے تیاریاں ہو رہی ہیں پوری طرح لیکن بہت سے آنے والے ایسے بھی ہیں جو ان وقتوں کے ساتھ شاید نہ ٹھہر سکیں خاص طور پر غیر ملکوں سے، پاکستان کے علاوہ جو ممالک ہیں ان سے آنے والے ان کو عادت نہیں ہوتی اس طرح بڑے مجمع میں بستر کے ساتھ بستر لگا ہوا جس میں مشکل سے کروٹ کی جگہ ملتی ہے کثرت کے ساتھ لوگوں کے اندر ٹھہر سکیں۔ان کی عورتیں الگ ہوں گی مرد الگ ہوں گے اور ان کا آپس میں ملنے جلنے کا انتظام کرنا، پیغام بھیجنا۔ان کا Hygine کا معیار یعنی صفائی کا معیار یہ ساری چیزیں کافی دقت طلب ہیں۔جو لوگ خلوص اور محبت سے خدا کی خاطر آنے کے عادی ہیں یعنی ربوہ اور قادیان کے جلسوں میں وہ تو خوب برداشت کر لیتے ہیں آرام سے مگر یہاں بہت سے نئے آنے والے بھی ہونگے ان کو تجربے نہیں ہیں ان چیزوں کے۔اس لئے دوبارہ میں بتا تا ہوں کہ اگر اس انتظام میں بھی ٹھہرنا ہے تو پہلے یہ لکھنا چاہئے کہ ہم جماعت کے اجتماعی انتظام میں ٹھہرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ورنہ یہ نہ ہو کہ یہ انتظام بھی اپنی حد استطاعت تک پہنچ جائے اور مزید وہاں ٹھہرانے کی گنجائش ہی کوئی نہ ہو اور آپ یہ خیال کر کے آجائیں کہ ہمیں وہاں جگہ مل جائے گی۔اس ضمن میں ایک یہ بات بھی ضروری ہے بتانے والی کہ ربوہ اور قادیان کے جلسوں کی جو روایات تھیں ان روایات کو جہاں تک ممکن ہے پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ کوشش کی گئی ہے باوجود اس کے کہ یہاں اخراجات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں یعنی کم سے کم دس گنا زیادہ اخراجات ہیں مہمانوں پر آنے والے جور بوہ کی اسی تعداد کے مہمانوں پر آسکتے تھے۔اس کے باوجود یہ کوشش کی گئی ہے کہ سہولتیں کم نہ ہوں کچھ زیادہ ہی ہوں مگر پھر بھی وہ واجبی سہولتیں ہیں۔ان سہولتوں میں سے ایک ایسی سہولت ہے جو جماعت مہیا نہیں کر سکی تھی یعنی ہر ایک آنے والے کو بستر مہیا کرنا۔ربوہ اور قادیان کے جلسوں میں تو سارے بستر خود لے کر آتے ہیں اور ان کے لئے وقت بھی کوئی