خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 458 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 458

خطبات طاہر جلد۵ 458 خطبہ جمعہ ۲۷ / جون ۱۹۸۶ء تھا اس لئے غیر معمولی توجہ نہیں کر سکے۔ان کا سامان دیر سے نکلنا تھا اس لئے باقی جو Van نے جانا تھا، باقی لوگوں کو جلدی تھی ان کو چھوڑ کر چلے گئے کہ اگلی دفعہ آ کر لے جائیں گے۔اگلی دفعہ وہ اپنی جگہ چھوڑ کر کہیں اور جاچکے تھے۔تو اس طرح اتنا بڑا ائر پورٹ ہے، لاکھوں آدمی روزانہ آتے ہیں اس پر۔کیسے ممکن ہے کہ بغیر اطلاع کے بغیر واقفیت کے ہر آدمی کی طرف اس قسم کی ذاتی توجہ ہو سکے۔تو پھر تکلیفیں بھی اٹھاتے ہیں اور نا واجب پھر مقامی جماعت کو کوستے بھی ہیں۔اس لئے ابھی بھی دو تین ہفتے باقی ہیں یہ خطبہ تو بہت جلد پہنچ جائے گا جماعتوں تک۔میں اس خطبہ کے ذریعے متنبہ کرتا ہوں کہ اگر آپ نے خطبہ سنتے ہی منتظمین نے آگے اطلاع نہ کی اور سننے والوں نے خود اپنی ذمہ داری کو نہ سمجھا اور لندن کی جماعت جس کے افسر جلسہ اس وقت ہدایت اللہ صاحب بنگوی ہیں ان کو یا امام صاحب لندن کو یا امیر صاحب لنڈن کو انہوں نے اپنی ضروریات، اپنے پروگرام سے مطلع نہ کیا تو پھر وہ خالصہ اپنی تکلیف کے خود ذمہ دار ہوں گے۔جہاں تک انتظامات کا تعلق ہے سارے مہمانوں کو تو جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا انگلستان کی جماعت Accomodate کر ہی نہیں سکتی ، ان کو جگہ مہیا کر ہی نہیں سکتی یعنی ان کی توفیق میں نہیں ہے۔اور جہاں تک دوسری جگہوں کا تعلق ہے ان ہوٹلوں اور Bed and Break Fast جگہوں کا۔ان دنوں میں ایک ایسی تقریب ہونے والی ہے یہاں جلسے کے دنوں میں کہ جس کی وجہ سے اگر پہلے آنے والے مہمانوں نے اپنی جگہ کا انتظام نہ کیا تو ہوسکتا ہے ان کو باہر سٹرکوں پر سونا پڑے پھر Royal Wedding ہو رہی ہے یعنی شاہی خاندان میں ایک شادی ہو رہی ہے ان دنوں میں اور دنیا کو ایک قسم کا Craze ہے ایک دیوانگی ہے اس بات کی کہ شاہی شادی دیکھیں اور ڈھول ڈھمکا یا روشنیاں جو یہاں جلیں گی اس کو دیکھنے کے لئے ہزار ہا میل سے لوگ سفر کر کے بڑی کثرت سے یہاں پہنچنے والے ہیں۔تو جہاں ایک طرف خدا کی خاطر آنے والوں کا ہجوم ہوگا وہاں اس سے بہت ہی زیادہ دنیا کے لئے آنے والوں کا ہجوم بھی تو ہو گا اور ان کی استطاعتیں آپ سے زیادہ ہیں۔ان کے اموال دولتیں آپ سے بہت زیادہ ہیں۔وہ ہر قیمت پر زیادہ سے زیادہ رقمیں خرچ کر کے بھی اپنے لئے جگہ مہیا کر سکتے ہیں مگر احمدی جو چندے بھی دیتے ہیں عام طور پر درمیانی حالت کے لوگ ہیں ، ان کو کہاں توفیق ہوگی کہ ان کا مقابلہ کر کے وہ زیادہ قیمت دے کر پھر رہائش کا انتظام کریں۔