خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 426
خطبات طاہر جلد ۵ 426 خطبه جمعه ۱۳ جون ۱۹۸۶ء بہانے ڈھونڈتی ہے اسلام پر حملہ کرنے کے اور باہر سے حملہ کے جو موادان کو مہیا نہیں ہوتے وہ اندر سے علماء بیٹھے بیٹھے ان کے لئے اسلحہ تیار کر کر کے مہیا کرتے چلے جارہے ہیں ۔ کوئی ہوش نہیں کوئی فکر نہیں کہ ہم اسلام کے خلاف ایک اسلحہ کا کارخانہ بنا بیٹھے ہیں ۔ ساری دنیا اس کو استعمال کرے گی اور اسلام پر حملہ آور ہو گی اور تمسخر اڑائے گی کہ یہ مذہب اسلام ہے کہ مکہ کی طرف منہ کرو گے تو ہمیں غصہ آئے گا اور ہم تمہیں ماریں گے۔ قرآن تو یہ کہتا ہے کہ تم نے مکہ ہی کی طرف منہ کرنا ہے۔ بیت الحرام کی طرف قبلہ کرنا ہے اور نہیں قبلہ کسی اور طرف کرنا وَ حَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلَّوْا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ - فرمایا تم لوگ اے مسلمانوں جہاں کہیں بھی ہو جس جگہ بھی تم موجود ہو ہمیشہ بیت اللہ کی طرف اپنا منہ کئے رکھنا تا کہ بنی نوع انسان کو تمہارے خلاف حجت نہ ہو۔ یہ ہے قرآن کی عظیم الشان گواہی اس زمانہ کے بنی نوع انسان کے حق میں ۔ بنی نوع انسان کے حق میں تب حجت ہوتی ہے مسلمانوں کے خلاف اگر وہ اپنا قبلہ بدل لیتے ان کے دباؤ کے نتیجہ میں لیکن کمال کا خدا تعالیٰ نے ان کے خلق کا ایک پہلو بیان کر دیا مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہ وہ اگر چہ دباؤ ڈال رہے ہیں تم پر کہ اس قبلہ کو بدل لولیکن اگر تم نے بدلا قبلہ تو تب حجت ہوگی بنی نوع انسان کو تمہارے خلاف۔ اس لئے تم نے ہرگز اس قبلہ کو تبدیل نہیں کرنا اور اگر قبلہ تبدیل نہیں کرو گے تو ان کو تمہارے خلاف کوئی حجت نہیں رہے گی۔ آج کے یہ بنی نوع انسان ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ قبلہ تبدیل کرو گے تو ہمیں کوئی حجت نہیں رہے گی ۔ اگر قبلہ قائم رکھا تو ہماری حجت تم پر قائم ہو گی پھر ہم جو چاہیں تم سے سلوک کریں۔ کتنے زمانے بدل چکے ہیں چودہ سو سال میں انسان کہاں سے کہاں نکل آیا ہے بنی نوع انسان کی وہ تعریف ان لوگوں پر تو صادق نہیں آرہی جو قرآن نے پیش کی تھی ۔ قرآن تو فرماتا ہے کہ اگر تم نے قبلہ بدل لیا تو ان پر حجت ہو جائے گی اور جائز حجت ہوگی یعنی ان کی حجت تم پر ہو جائے گی اور یہ کہتے ہیں کہ نہیں، قبلہ بدلو گے تو کوئی حجت نہیں ہوگی ، قبلہ نہیں تبدیل کرو گے تو ہماری حجت تم پر قائم ۔ صاف لگ رہا ہے کہ اس آیت میں پیشگوئی کا انداز ہے اور آئندہ زمانے میں اسلام کو جو ابتلا آنے والے تھے ان کا ذکر مل رہا ہے اس میں ۔ چنانچہ ساتھ ہی فرمایا إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ ہاں جو ان میں سے ظالم ہیں ان کی حجت تم پر قائم رہے گی اگر تمہارا قبلہ قائم رہے گا۔ قبلہ بدلو گے تو ان