خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 422 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 422

خطبات طاہر جلد ۵ 422 خطبه جمعه ۱۳ جون ۱۹۸۶ء ہے کہ ان کا کلمہ سے کوئی تعلق نہیں ، اوپر اوپر سے کلمہ پڑھتے ہیں، بیچ میں سے کلمہ کا انکار کرتے ہیں اس لئے ان کو کلمہ سے محبت کے اظہار کا کوئی حق باقی نہیں رہتا اور ہمیں غصہ آتا ہے جب یہ کلمہ کی تائید کرتے ہیں۔دوسرا پہلو اس کا ہے کہ پھر کہتے ہیں چونکہ تمہارے دل میں نہیں ہے اس لئے تم انکار کرو۔یعنی اب غصہ اس بات پر آتا ہے کہ جب تم کہتے ہو خدا ایک ہے اور محمد مصطفی ﷺ اس کے رسول ہیں اور بندے ہیں تو چونکہ ہم سمجھتے ہیں تمہارے دل میں نہیں ہے اس لئے ہمیں اس تائید پر بہت ہی غصہ آتا ہے۔ہاں اگر ہمارے دل ٹھنڈے کرنے ہیں تو یہ اعلان کرو کہ خدا ایک نہیں ہے اور محمد مصطفیٰ ہ نعوذ باللہ اس کے رسول اور بندے نہیں ہیں تو پھر دیکھو ہمارے دل کس طرح ٹھنڈے ہوتے ہیں ، پھر ہمیں کیسا سکون ملتا ہے، کیسی طمانیت نصیب ہوتی ہے پھر ہم تمہارے سارے حقوق دیں گے۔اب یہ جنگ بن گئی ہے۔کلمہ کا انکار ہے دعوئی ان کا اور دوسرا یہ ہے کہ اگر بفرض محال نـــعـــوذ بالله من ذالک ان کو کچھ دیر کے لئے عالم الغیب خدا تصور کر لیا جائے اور یہ دل میں بیٹھ گئے ہیں ہر احمدی کے اور جانتے ہیں کہ دل میں کلمہ نہیں ہے تو احمدیوں کے مسلمان ہونے کا تو طریقہ بتائیں کہ وہ کیسے ہوں گے۔اس پر بھی تو غور فرمائیں کہ ایک احمدی نے بے چارے نے فرض کریں کہ اس کے دل میں نہیں ہے لیکن ایک دن خیال آجاتا ہے وہ ڈر جاتا ہے کہ اچھا اب مسلمان ہو ہی جاتے ہیں کیونکہ دوسری طرف یہ دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں کہ مسلمان ہو جاؤ ورنہ پھر اور بھی باتیں ہیں باقی۔تو مسلمان ہوگا کیسے؟ جب کلمہ پڑھنا تو اس کو منع ہے۔جب وہ کلمہ پڑھے گا وہ قتل ہو جائے گا۔تو احمدی کے لئے مسلمان ہونے کا رستہ کونسا باقی رہا ہے؟ حماقت در حماقت، مرکب ہے حماقتوں کا جو ختم ہونے میں نہیں آتا اس کی آپ الجھنیں کھولتے چلے جائیں تو حیران ہوں گے کہ یہ کس قدر دلچسپ سفر ہے۔کہتے ہیں اس لئے تمہیں کلمہ کا حق نہیں ایک مولوی صاحب کا ذرا سنئے۔جانتے ہیں کہ یہ وہی تحریک ہے جو چودہ سو سال پہلے کفار مکہ کی طرف سے چلائی گئی تھی۔اس کے خدو خال کو پہچانتے ہیں اور آنکھیں کھول کر جانتے ہوئے پھر ہم سے یہ مطالبہ ہورہا ہے چنانچہ یہ کی معمولی مولوی کا بیان نہیں ہے جو میں آپ کو پڑھ کر سنانے لگا ہوں۔مولانا تاج محمد صاحب ناظم اعلی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان، سارے بلوچستان یا کوئٹہ کے سر براہ ہیں یہ اور ناظم اعلیٰ ہیں مجلس تحفظ ختم نبوت کے۔