خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 414 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 414

خطبات طاہر جلد۵ بعد غروب تک مجسم ذکر الہی ہو جائیں۔414 خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۸۶ء اس لئے جب یہاں سے فارغ ہوں گے تو فضول وقت ضائع کرنے کی بجائے باتوں میں خوش گپیوں میں۔کچھ نہ کچھ تو انسان کے ساتھ باتیں تو لگی ہوئی ہیں ان سے تو کلیۂ کنارہ کشی نہیں کی جاسکتی۔لیکن کوشش یہ کریں کہ حتی المقدور ذکر الہی میں دل بھی مصروف رہے اور زبان بھی مصروف رہے اور وہ گھڑی آپ کو نصیب ہو جائے جو آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر نصیب ہو تو اس گھڑی کی ساری دعائیں خدا تعالیٰ کی نظر میں مقبول ہو جایا کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: بقیہ خطبہ ثانیہ سے پہلے چند جنازوں کا اعلان کرنا ہے جنگی نماز جنازہ جمعہ کے معابعد پڑھی جائیگی۔ایک مکرم قاضی حمید الدین صاحب کی اہلیہ انور حمید قاضی کراچی میں وفات پاگئی ہیں بڑی مخلص خاتون تھیں۔قاضی صاحب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے مخلص دعا گوانسان ہیں اور وقف بھی کیا تھا انہوں نے اپنے آپ کو جب تک سلسلہ نے ان سے خدمات لیں بڑی توجہ اور انہماک سے وفاداری کے ساتھ حق ادا کرتے رہے۔دوسرا حلیمہ بی بی صاحبہ اہلیہ میاں اللہ دتہ خان صاحب وفات پاگئی ہیں۔یہ ہمارے انگلستان کی جماعت کے ظہیر احمد صاحب آف کرائیڈن کی نانی تھی ان کی طرف سے درخواست آئی ہے۔ایک مکرم چوہدری دین محمد صاحب ناصر آباد اسٹیٹ سندھ کے وفات پاگئے ہیں یہ ان دو تین بابوں میں سے ہیں جن کا میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کئی دفعہ۔جب میں ناصر آباد جایا کرتا تھا تو ایک موقع تھا شروع میں کہ جب نمازیوں کی تعداد بہت تھوڑی ہوتی تھی وہاں مسجد جس سے مجھے بڑی تکلیف ہوتی تھی تو دو تین بابے مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے بوڑھی عمر کے جن کو میں دیکھا کرتا تھا کہ اکثر آتے تھے ان کو میں نے کہا کہ اگر میں آپ کے سپر د ایک کام کروں تو آپ کریں گے کہ نہیں شوق سے؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں اور کیا چاہئے ہم تو بے کار بیٹھے اپنا وقت کاٹ رہے ہیں۔خدمت دین کا کوئی موقع آپ مہیا کریں ہمارے لئے غنیمت ہے۔ان میں ایک یہ بھی تھے۔تو ان سے میں نے کہا کہ آپ کے سپرد یہ ہے کہ آپ جس وقت مسجد آتے ہیں اس سے کچھ عرصہ پہلے چل پڑا کریں اور دو