خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 413 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 413

خطبات طاہر جلد۵ 413 خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۸۶ء جنازہ امت مسلمہ پر فرض ہے لیکن اگر امت مسلمہ کے چند افراد کسی مرحوم کا جنازہ پڑھ لیں تو وہ باقیوں کی طرف سے کفایہ ہو جاتا ہے اسے کہتے ہیں فرض کفایہ۔تو ساری امت کے لئے خدا کی راہ میں ہر قسم کی قربانی دینا فرض ہے۔صرف مال کی قربانیاں کافی نہیں ، جان کی قربانی بھی فرض ہے اور جان کی قربانی کی ہر نوع فرض ہے۔لیکن اللہ کا احسان ہے کہ اس فرض کو اس نے فرض کفایہ بنا دیا ہے اور وہ لوگ جن کو خدا سعادت عطا فرماتا ہے وہ صرف اپنی طرف سے یہ قربانیاں پیش نہیں کر رہے ہوتے بلکہ ساری قوم کی طرف سے یہ قربانیاں پیش کر رہے ہوتے ہیں اور ساری قوم اپنے قلبی دیکھ کے ذریعہ ان قربانیوں میں شامل ہو جاتی ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ ساری قوم کو جو عملاً جسمانی لحاظ سے قربانیوں میں نہیں بھی شریک ان کو بھی ثواب میں شریک فرمالیتا ہے۔تو آپ کی خاطر ، سارے احمدیوں کی خاطر چند احمدی ہیں جو یہ فرض کفایہ ادا کرنے کی سعادت پا رہے ہیں ان کے لئے دعائیں آپ پر فرض ہیں، واجب ہیں۔اگر ان کے لئے درد سے تڑپ کر آپ دعا ئیں نہیں کریں گے تو آپ کی زندگی کے کوئی معنی ہی نہیں رہیں گے۔ان کی نیکیوں اور ان کی قربانیوں کا اجر پھر آپ کو نہیں نصیب ہوگا۔اس لئے ضروری ہے کہ اس روحانی تکلیف میں ان کے ساتھ شامل ہو جائیں اور آپ کی زندگی کا ہر لمحہ خدا کے حضور یہ پکارے کہ اے خدا ہم اگر جسمانی تکلیف میں شامل نہیں ہیں تو ہم مجبور اور بے اختیار ہیں اس لئے کہ ہم اس امتحان میں ڈالے نہیں گئے مگر اس کے باوجود ہم طوعی طور پر اپنے بھائیوں کے لئے سخت دردمند اور بے قرار ہیں۔اس لئے ہم پر رحمت کی نظر فرما اور ان کا دکھ دور کرتا کہ ہمارے دکھ دور ہوں۔اس لئے خاص طور پر اس رمضان شریف کے اس جمعہ میں خصوصیت کے ساتھ جو خاص برکت کے لمحے ہیں اپنے ان بھائیوں کو بھی دعاؤں میں یا درکھیں اور جمعہ کے بعد جب ہم فارغ ہو جائیں گے تو یا درکھیں کہ خدا کا یہ حکم اور یہ ارشاد ہے کہ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا جب جمعہ سے فارغ ہو تو کثرت کے ساتھ پھر ذکر کرو اور آنحضرت معہ ہمیں بتاتے ہیں کہ جمعہ اور غروب کے درمیان بعض ایسے سعادت کے لمحات آتے ہیں کہ ان دعاؤں کو ضرور اللہ تعالیٰ قبول فرما لیتا ہے۔(مسلم کتاب الجمعہ حدیث نمبر : ۱۴۰۶) یہ اس لئے تحریض کی گئی تا کہ ان ساری گھڑیوں سے زیادہ سے زیادہ مومن استفادہ کریں اور وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا کی ایک تصویر بن جائیں اور جمعہ کے