خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 346 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 346

خطبات طاہر جلد۵ 346 خطبه جمعه ۹ رمئی ۱۹۸۶ء نظر نہیں آتی اس لئے جماعت کے دوستوں کا خیال یہ ہے کہ یہ مذہبی دشمنی کے نتیجہ میں شہادت ہے جو عمل میں آئی ہے۔مکرم نسیم احمد صاحب بھٹی 26 سال کی عمر میں ایک کار کے حادثے میں شہید ہوئے ہیں۔ان کے والد مکرم محد فخر الدین صاحب بھٹی وہ ہیں جوا یبٹ آباد میں 1974 ء میں شہید ہوئے تھے اور بہت ہی بہادری اور دلیری کے ساتھ بڑی شان کے ساتھ انہوں نے اپنی زندگی کی قربانی پیش کی تھی۔مکرمہ بی بی ساحرہ صاحبہ اہلیہ محمود نیپال صاحب مرحوم ان کی عمر 87 سال تھی ، ماریشس کے ابتدائی احمد یوں میں سے تھیں۔مکرمہ فاطمہ بیگم صاحبہ یہ ہمارے نسیم سیفی صاحب وکیل التعلیم کی خوشدامنہ تھیں اور عبدالماجد طاہر صاحب کی بیگم کی دادی تھیں۔عبدالمساجد طاہر مبلغ سلسلہ ہیں جو آج کل یہاں مرکزی کارکنوں میں کام کر رہے ہیں اور آخری جنازہ ہے مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ زوجہ مکرم چوہدری محمد اسلم صاحب باجوہ میر پور خاص سندھ۔نماز جمعہ کے معابعد یہ جنازے ہونگے۔میں بھول گیا تھاذ کر کرنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ صرف چند گنتی کے رہ گئے ہیں اور ان میں خاص طور پر حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ، اللہ ان کی بابرکت زندگی کو بہت دوام بخشے۔جس حد تک بھی ممکن ہے انسانی زندگی کے لئے ان کا بابرکت سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ان کی بیماری کی اطلاع ملی ہے ان کی انگلی پر کوئی تکلیف ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ایک انگلی مڑ گئی اور اس میں کافی تکلیف تھی غالباً آپریشن ہو چکا ہوگایا ہونے والا ہے اس لئے ان کو خصوصیت کے ساتھ دعاؤں میں یا درکھیں۔