خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 340
خطبات طاہر جلد۵ 340 خطبه جمعه ۹ رمئی ۱۹۸۶ء شہدائے احمدیت کے لئے اور اُن کے پس ماندگان کے لئے ، اسیران راہ مولیٰ کے لئے اور ان کے عزیزوں مہجوروں کے لئے۔وہ جن کو دینی تعصبات کے نتیجہ میں حقوق سے محروم کیا گیا ہے اور وہ بھی جن کو دنیاوی تعصبات کے نتیجے میں حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔مصائب زمانہ کے شکار لوگوں کے لئے ، بیوگان کے لئے اور یتامیٰ کے لئے۔ہر قسم کے مریضوں کے لئے خصوصاً ایسے بیمار بچوں کے لئے اور اُن کے عزیزوں واقرباء کے لئے جن کی جسمانی بیماری مستقل روگ بن جایا کرتی ہے اور تیمارداروں کے لئے وہ جسمانی لحاظ سے بھی ہمیشہ اذیت کا موجب رہتے ہیں اور اُس سے کہیں بڑھ کر روحانی لحاظ سے بھی ان کے لئے ایک مستقل بلا اور آزمائش بن جاتے ہیں۔تجارتوں میں نقصان اٹھانے والوں کے لئے ، وہ جو فریب زدہ ہیں ، جن سے دھوکہ کے ساتھ اُن کے جائز حقوق لوٹ لئے گئے۔چوری اور ڈاکے کے نتیجے میں جن کو نقصان پہنچے یا آسمانی آزمائشوں کے نتیجہ میں وہ معمولی نقصان میں مبتلا کئے گئے۔محنت کے سوا ان کے پاس کچھ نہیں اور اس کے باوجود ان کو ذریعہ روزگار میسر نہیں آرہا۔وہ جن کو خدا تعالیٰ نے دولتوں اور اموال سے نوازا ہے لیکن نہیں جانتے کہ اس کا بہترین مصرف کیا ہے۔ان کے لئے بھی دعا کریں جن کے گھر عائلی جنت نہیں بلکہ جہنم کا نمونہ بنے ہوئے ہیں ، جہاں بیویاں خاوندوں کے حقوق تلف کر رہی ہیں ، جہاں خاوند بیویوں کے حقوق تلف کر رہے ہیں، جہاں سائیں بہوؤں کے لئے عذاب بنی ہوئی ہیں، جہاں بہوئیں ساسوں کے لئے عذاب بنی ہوئی ہیں، جہاں بھائی بہنوں کے رشتے کڑوے ہو چکے ہیں، جہاں عزیز واقارب محبت کی بجائے ایک دوسرے کو نفرت دشمنی اور حسد کی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں ان سب کے لئے دعا کریں۔اور اس ضمن میں تمام احمدی گھروں کو خصوصیت سے اس دعا کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ: رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان: ۷۵) کہ اے ہمارے رب ہمارے لئے ہمارے ازواج کو ، ہمارے جوڑوں کو اور ہماری اولا دوں کو آنکھوں کی ٹھنڈک بنادے ، وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا اور ہمیں متقیوں کا امام بنا! اس دعا کو بسا اوقات سمجھنے میں غلطی کی جاتی ہے اور عموماً یہ تا ثر ملتا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ